کرناٹکا میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 23 مارچ کو کئے جانے کا امکان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th March 2018, 1:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔19؍مارچ(ایس او  نیوز) ریاست کے سیاسی اور سرکاری حلقوں میں  الیکشن کمیشن کی طرف سے کرناٹکا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 23 مارچ کو کئے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کے لئے   بڑے پیمانے پر تیاریوں کا  آغاز ہوچکا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے کو دیکھتے ہوئے  ریاست میں 7اور13 مئی کے درمیان ایک دن پولنگ کرائی جاسکتی ہے۔

23 مارچ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق  بھی لاگو ہوجائے گا۔ تاریخوں کے اعلان سے قبل آنے والے ایک دو دنوں میں چیف الیکشن کمشنر او پی راوت کرناٹک کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ افسران کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس مرحلے میں وہ اعلیٰ پولیس حکام کی ایک الگ میٹنگ کرکے نظم وضبط کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ 23مارچ کو راجیہ سبھا انتخابات ہوں گے اور اسی دن او پی راوت نے دہلی میں کرناٹک کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کیلئے اخباری کانفرنس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اوپی راوت اپنے دورۂ کرناٹک کے دوران انتخابی ضابطے کے سختی سے نفاذ پر بھی حکام سے بات چیت کریں گے۔ 23مارچ کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی 45 دنوں تک انتخابی ضابطہ لاگو رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے واضح اشاروں کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔ 13مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کا پانچ سالہ عرصہ مکمل ہوجائے گا، جبکہ اسمبلی کی میعاد 28مئی کو پوری ہوگی۔ 29مئی سے قبل ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل ہوجانی چاہئے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست میں جاری ایس ایس ایل سی امتحانات کی تاریخوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ان امتحانات کے فوراً بعد انتخابات کی تیاریوں کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھایا جائے گا۔ سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے اراکین اسمبلی کو ہدایت دے دی ہے کہ 23مارچ سے قبل اپنے حلقوں میں باقی تمام ترقیاتی کام پورے کرلیں۔ الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے ساتھ ہی واضح اشارے مل رہے ہیں کہ انتخابات کو ملتوی کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ حالانکہ قیاس کیاجارہاتھا کہ مرکزی حکومت انتخابات کو ٹالنے کی کوششیں کررہی ہے، لیکن ایسا نہیں لگتا کہ الیکشن کمیشن اس کے دباؤ میں آئے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...