کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ڈبل انجن کی گاڑی دوڑانے کے برابر : پیوش گوئل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 11:47 AM | ریاستی خبریں |

وجئے پور:11 ؍فروری(ایس او نیوز؍رفیع بھنڈاری) ریاست کرناٹک میں ہونے جارہے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو چن کر لانا گویا ڈبل انجن کی گاڑی دوڑانے کے برابر ہے، مرکزی وزیر برائے ریلویز وکوئلہ شرپیوش گوئل نے یہاں ایک اخباری کانفرنس میں اس خیال کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈبل انجن کی گاڑی یقینی موجودہ این ڈی اے کی مرکزی حکومت اور ریاست میں اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت تال میل کے ساتھ چلتی رہیں گی، کرناٹک میں ایک طاقتور حکومت کے سبب زیادہ سے زیادہ بجٹ حاصل ہوگا اور برق رفتاری سے ترقی ہوگی، انہوں نے کہا کہ اگر مرکز میں ایک پارٹی کی حکومت اور ریاست میں دوسری پارٹی کی حکومت ہے تو انتظامیہ ٹھیک طور پر چلانا مشکل ہوگا، اس کے برعکس ڈبل انجن کی گاڑی برابر پٹری پر چلتی رہے گی تو ریاستی عوام کو خوشحالی اور ترقی پر مبنی حکومت یقینی ہے، پیوشن گوئل نے کہا کہ کرناٹک کے عوام یہ طئے کرچکے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو منتخب کیا جائے، انہوں نے کانگریس صدر راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ٹور، مندروں ومٹھوں کا درشن کرکے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل انہیں مندروں اور مٹھوں کے درشن کا خیال کیوں نہیں کیا، جب گجرات میں راہل گاندھی نے اس حکومت عملی کو اپنایا تو وہاں کی عوام انہیں مسترد کردیا، اور یہاں بھی عوام سبق سکھائیں گے۔

گوئل نے اس موقع پر محکمہ ریلویز کے جملہ ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سارے ہندوستان کے600 ریلوے اسٹیشن ولائن سے ملحق سگنل نظام کو جدید ترین ٹکنالوجی سے جوڑا جارہا ہے، جس کے لئے EICSZ نظام رائج کرنے کے سبب حادثات سے نمٹنے میں آسانی ہوگی، انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو میسورو تا دہلی ہمسفر ایکسپریس نئی ریل گاڑی کو وزیر اعظم نریندر مودی سبز جھنڈی دکھاکر آغاز کریں گے، جو شمالی اور جنوبی ہندوستان کو جوڑنے والی اولین ریل گاڑی ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ ریل گاڑی میسور سے نکل کر بنگلور ،بیلگاوی ہوتے ہوئے پونے، کلیان ، سورت، رتنام، ادئے پور ہوتے ہوئے دہلی پہنچے گی، انہوں نے بلیٹ ٹرین کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹرین کو ہندوستان میں رائج کرنے کے لئے جاپان سے 88 ہزار کروڑ کا صرف حاصل کیا گیا ہے، جس کی ادائیگی کے لئے 50 سال کا وقت دیا گیا ہے،اور ادائیگی مکمل ہونے کے 15 سال بعد کام شروع ہوگا، اور ہندوستان کی پہلی بلیٹ ٹرین کا آغاز2022 تک متوقع ہے، گوپل نے کہا کہ محکمہ ریلویز میں ایک لاکھ سے زائد خالی عہدوں کی بھرتی بہت جلد ہوگی، کرناٹک والوں کو کنڑا میں ریلویز کے امتحانات لکھنے کی اجازت حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ بنگلور سب اربن پراجکٹ جو142 کمویٹرگنجائش والی لائن ہے جس پر مکمل12 ہزار کروڑ خرچ کئے جارہے ہیں، بنگلور کے ٹریفک نظام میں خلل پیدا کئے بغیر مسافروں کو بہترین سرویس عطاء کی جارہی ہے، جبکہ ملک میں2100 کلو میٹر الیکٹر فکیشن دوسال سے جاری ہے، اور ڈبلنگ لائن پر840 کروڑ کے تین پراجکٹ ریاست میں مکمل ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وجئے پور ریلوے اسٹیشن کو جلد ہی ترقی دی جائے گی، اور بہت جلد یہاں سے مختلف ٹرین سرویس کو بہتر بنانے کی کوشش ہوگی، جس کے لئے سگنل ٹکنالوجی کو جدید ترین بنانے کے کاموں کا آغاز ہوا ہے، اسی طرح بیلگاوی ریلوے اسٹیشن کو بھی مہاتما گاندھی جی کے سابرمتی طرز پر ترقی دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ باگلکوٹ، کڈچی نئی لائن کا کام جاری ہے، اب تک 31 کلو میٹر کا کام ہوا ہے، گدگ، ہوٹگی ڈبل لائن خصوصی طور پر کڈگی تھرمل پاور پراجکٹ کے لئے نچب کی جارہی ہے، اب تک 284 کلو میٹر کا کام ہوا ہے، جس میں اور 4 نئے اسٹیشن قائم ہوں گے، گوپل نے واضح طور پر بتایا کہ ضلع وجئے پور میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کی جانب سے قائم ہوتے جارہے2400 میگا واٹ، بجلی پیداوار کے گڈگی تھرمل پاور پراجکٹ کے لئے کوئلہ کاکوئی مسئلہ نہیں ہے، 70 ہزار ملین ٹن کوئلہ کا ذخیرہ کول انڈیا کے پاس ہے، اس موقع پر مرکزی وزیر رمیش جگ جنگی، رکن پارلیمان سریش انگڈی، جنرل منیجر ریلیو موجود رہے، بعد ازاں وزیر موصوف نے وجئے پور ریلوے اسٹیشن کامعائنہ کیا اور پارٹی ورکرس سے خطاب کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

22فروری ووٹر لسٹ میں نام داخل کرنے کی آخری تاریخ؛ کرناٹکا کے عوام توجہ دیں

اگلے دوایک مہینوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے فہرست رائے دہندگان (ووٹرلسٹ) میں نام شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمشنر  کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 22فروری نام درج کروانے کی آخری تاریخ ہوگی۔

بنگلور میں 12 مارچ سے ہوگی ،کے اے ایس اور آئی اے ایس امتحانات کیلئے مفت کوچنگ؛ مسلمانوں کے لئے سنہرا موقع

اگلے ماہ 12 مارچ سے طہ ایجوکیشنل ٹرسٹ بنگلور کی جانب سے کے اے ایس اور آئی اے ایس امتحانات میں حصہ لینے والوں کے  لئے  مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں شریک ہوکر امتحانات میں حصہ لینے والے خواہش مند طلبہ و طالبات  فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔

بنگلور میں جے ڈی ایس کا شاندار اجلاس؛ مایاوتی کی شرکت؛ کہا مودی حکومت اب آخری سانس لے رہی ہے؛ کمارسوامی نے جاری کی 126 اُمیدواروں کی پہلی فہرست

شہر کے یلہنکا میں جنتادل (ایس) کا  شاندار جلسہ کمارا پرو یاترا کنونشن کے نام پر سنیچر شام کو منعقد ہوا ، جس میں ریاست کے مختلف گائوں اور دیہاتوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے   شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ  کماراسوامی نے  ریاست کرناٹک میں آئندہ دو  تین ماہ بعد ہونے والے ...

سدارامیا اور دیش پانڈے کے ہاتھوں ای وہیکلس کاآغاز فضائی و صوتی آلودگی پر قابو پانے بجلی سے چلنے والی سواریاں ناگزیر

ایوان سیاست ودھان سودھا کے اطراف ہمیشہ سیاسی ہماہمی اور قائدین کی گہما گہمی رہتی ہے۔ لیکن ہفتہ کے دن یہاں کا منظر کچھ بدلا ہوا تھا۔ ودھان سودھا کے سامنے آج نیلی رنگ کی کاروں، دوپہیہ گاڑیوں اور آٹو رکشاؤں کی قطاریں دیکھی گئیں ۔

عوامی سہولیات کیلئے بنگلورو میں ہیلی پیڈس کی تعمیر کا منصوبہ میڈیکل ایمر جنسی کیلئے بی بی ایم پی کا بڑا اقدام

بنگلورو بروہت مہانگر پالیکے( بی بی ایم پی) کا بجٹ23؍فروری کو پیش کیا جانے والا ہے۔ اس مرتبہ بجٹ میں عوام کی صحت پر زور دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بنگلوروشہر کے محتلف مقامات پر8ہیلی پیڈس بنائے جائیں گے تاکہ ایر ایمبولینس کے ذریعہ شدید بیماروں اور حادثوں میں متاثرہ افراد کو کم سے کم ...