ریاست میں کانگریس کو اقتدار صد فیصد یقینی:ویرپا موئیلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔18؍اپریل(ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس انتخابی منشور کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر ایم ویرپا موئیلی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ریاست میں کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار پر برقرار رہے گی۔ پی ٹی آئی کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے مقابل کانگریس کی صورتحال کافی بہتر ہے۔ ساتھ ہی ریاست میں کسی طرح کی مودی لہر نہیں ہے،کیونکہ وزیراعظم مودی نے ملک کے عوام سے جو بھی وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کرپائے، عوام جان چکے ہیں ان کاہر وعدہ انتخابی جملہ ہوتاہے۔ پچھلے پانچ سال کے دوران ریاست میں کانگریس حکومت نے بہترین کارکردگی کی ہے۔ ریاست میں کہیں بھی حکمران مخالف رجحان نہیں پایا جاتا، جس کا بھرپور فائدہ کانگریس پارٹی اٹھانے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی انتخاب کسی سیاسی جماعت کے لئے آسان نہیں ہوتا،اس میں کامیابی کے لئے جدوجہد کرنی پڑتی ہے کانگریس پارٹی اس جدوجہد میں کسی سے پیچھے نہیں رہے گی۔ انتخابات کے بعد معلق اسمبلی کی صورت میں کانگریس جنتادل (ایس) مفاہمت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر موئیلی نے کہاکہ 2004میں کانگریس جنتادل (ایس) سے اتحاد کا تلخ تجربہ آزما چکی ہے، اب دوبارہ یہی تجربہ دہرانے کی حماقت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اقتدار پر قابض ہونے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی ایسے امیدواروں کو میدان میں اتارنے پر آمادہ ہے جو مختلف کیسوں میں جیل کی ہوا کھاچکے ہیں یا پھر ان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ریاست کے سیاسی ماحول کو بلاری حلقے سے جناردھن ریڈی کے بھائی سوم شیکھر ریڈی کو میدان میں اتارکر پراگندہ کردیا ہے۔ شہر کے شانتی نگر اسمبلی حلقے سے موجودہ رکن اسمبلی این اے حارث کو میدان میں اتارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر موئیلی نے کہاکہ حال ہی میں این اے حارث کے فرزند محمد نلپاڈ کی طرف سے ایک نوجوان پر حملے کے واقعے کو بنیادبناکر ان کے خلاف احتجاج کی لہر چلائی گئی تاہم پارٹی نے اپنے طور پر ان کے حلقے میں کامیابی کے امکانات کا جائزہ لیاتو یہی نتیجہ سامنے آیا کہ حارث ہی ایسے امیدوار ہیں جو اس حلقے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ رائچور میں سابق رکن اسمبلی سید یٰسین کو ٹکٹ دینے کے متعلق ایک سوال پر ڈاکٹر موئیلی نے کہاکہ یٰسین اب صحت مند نہیں ہیں یہاں تک کہ چل پھر بھی نہیں سکتے۔ اسی لئے پارٹی ان کی جگہ پر کسی اور کو ٹکٹ دینے پر غور کررہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔