امسال کے بجٹ میں مطالبات کی تکمیل کا بھروسہ آنگن واڑی کا رکنوں نے غیر معینہ احتجاج واپس لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 1:04 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو7فروری (ایس او نیوز) 8فروری بروز جمعہ پیش کئے جارہے ریاستی بجٹ میں آنگن واڑی کارکنوں نے مطالبات پر توجہ دینے کی یقین دہانی کے بعد آنگن واڑی ورکرس نے اپنا احتجاج واپس لے لیا ۔ ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین واطفال جئے مالا کی طرف سے بھروسہ دلائے جانے کے بعد احتجاج واپس لینے پر آنگن واڑی کارکن راضی ہوئے ۔لیبر ایکٹ جاری کرنے مساوی کام ، مساوی تنخواہ کے اصرار کے سا تھ ریاستی آنگن واڑی ورکرس و معاونین کی تنظیم کی زیر قیادت فریڈم پارک میں کل رات سے احتجاج جاری تھا۔بروز منگل جئے مالاکی طرف سے مطالبات کی تکمیل کا بھروسہ دلانے پر ہڑتال واپس لی گئی ۔ غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے مقام پر کارکنوں سے انہوں نے کہا کہ ریاست کی لڑکیوں کی حفاظت کی ذمہ داری آنگن واڑی کارکنوں نے اپنے کندھوں پر لی ہے ۔ نہ صرف محکمہ آپ کی حمایت میں ہے بلکہ میں بھی ایک خاتون کی حیثیت سے آپ کے ساتھ ہوں ۔ بجٹ میں آپ کے کئی مطالبات کی تکمیل ہوگی ۔ سابق اور موجودہ مخلوط حکومت آپ پر توجہ دیتی آرہی ہے ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مساوی کام مساوی تنخواہ کے مطالبہ سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومتیں دونوں مل بیٹھ کر تبادلہ خیال کریں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ مرکزی حکومت اسکیمیں جاری کرتی ہیں اور ریاستی حکومت کے کندھے پرڈال دیتی ہے ۔ لیکن امدادی رقم جاری نہیں کرتی ۔ آپ کا مطالبہ ہے کہ5ہزار روپئے پنشن دی جائے ۔ یہ ایک مالیاتی بوجھ کا مسئلہ ہے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ کے ساتھ بات چیت کروں گی ۔ منی آنگن واڑی کو ترقی دیتے ہوئے اس کے درجہ میں اضافہ کرنے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔ دس سال سے زیادہ مدت خدمات انجام دینے والے آنگن واڑی کارکنوں کو محکمہ میں ملازمت فراہم کرنے کے سلسلہ میں غور کیا جارہا ہے ۔ حاملہ خواتین کو غذا فراہم کرنے کی خدمت پر تبصرہ کرتے ہوئے جئے مالا نے کہا کہ یہ ایک اچھا اور نیکی کا کام ہے ۔ اس پر عدم اطمینان کا اظہار نہ کریں ۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ کام انتہائی مشکل ہے ۔ آپ پہاڑی علاقوں میں واقع حاملہ خواتین کو بھی تغذیہ بخش غذا پہنچاتے ہیں ۔ وہاں سنٹر نہیں جاسکتا ۔

ریاستی آنگن واڑی ورکرس کی صدر جئے لکشمی نے کہا کہ ریاستی حکومت امسال کے بجٹ میں ان کے مطالبات پورے کرنے کابھروسہ دیا ہے ۔ اس لئے احتجاج واپس لیا گیا ہے۔ بجٹ میں ہمارے مطالبات کی تکمیل نہیں کی گئی تو قانونی جدوجہد کے ساتھ مہینہ بھر رات دن احتجاج کیا جاتا رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...