آٹھ بدعنوان افسران کے ٹھکانوں پر اے سی بی کے چھاپے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جون(ایس او نیوز) آمدنی کے معلنہ ذرائع سے زیادہ اثاثے رکھنے والے سرکاری افسران کو نشانہ بناتے ہوئے انسداد کرپشن بیورو کے افسران نے آج صبح سویرے آٹھ سرکاری افسران کے گھروں اور دفاتر پر بیک وقت چھاپے مارے اور ان کے پاس سے بیشمار دولت کا پتہ لگایا۔ چکبالاپور، بیدر، کولار، ہاویری ، یادگیر، رائچور، چکمگلوراور داونگیرے اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارکر یہ کارروائی کی گئی۔ چکبالاپور تعلقہ کی سرکاری بوائس کالج وہاسٹل کے وارڈن وینکٹ رمنپا کے دوٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔بنگلور کے چامراج پیٹ اور پرشانت نگر میں وینکٹ رمنپا کے مکانات پر دھاوا بول کر نقد رقم ، زیورات اور متعدد دستیاویزات ضبط کرکے اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل ڈاکٹر کمار گوڈا کو کولار میں نشانہ بناتے ہوئے اے سی بی افسران نے ملباگل میں اس کی ملکیت والی تائی وہار نرسنگ ہوم ، مکان ، دفتر اور بنگلور میں اس کے شاپنگ کامپلکس پر دھاوا بولا ، اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی موہن کی قیادت میں یہ چھاپہ مارا گیا۔ ایک اور ڈی وائی ایس پی پرکاش گوڈا پاٹل کی قیادت میں ایک اور ٹیم نے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے جوائنٹ کمشنر اور کے آر پورم کے سینئر ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے ٹی ہالسوامی کے شہر میں ڈالرس کالونی میں واقع مکان ، داونگیرے کے چنگیری تعلقہ کے گناد کٹے میں موجود 20 ایکڑ کے فارم ہاؤز ، ٹریکٹر اور دیگر اثاثے ضبط کرلئے۔ گلبرگہ ، الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی ، جیسکام کے ایگزی کیٹیو انجینئر سہدیو بھیم راؤ مسکرے، کے گھر اور دیگر مقامات پر اے سی بی ٹیم نے انیتا ہدننا کی قیادت میں چھاپہ مارا، اسی طرح ہاویری ضلع کے شگاؤں تعلقہ کے روینیو انسپکٹر وجئے کمار ایم گڈگیری کے مقامات پر بھی ڈی وائی ایس پی ویریش کرڈی گڈا کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ سرکل انسپکٹر یشونت بتنہلی کی قیادت میں رائچور کی ایک ٹیم نے محکمۂ پنچایت راج میں دیہی آبرسانی اور صفائی کے انچارج ایگزی کیٹیو انجینئر بسوراج ردرپنا گوڈر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ چکمگلور میں کرناٹکا لینڈ آرمی کے انجینئر تپا ریڈی اور یادگیر کے خانہ پور تعلقہ میں کرشنا جلا بھاگیہ نگم کے انجینئر بننپا کومر کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارکر غیر قانونی اثاثے برآمد کئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔