اے سی بی کے چھاپوں میں دو بدعنوان افسران بے نقاب، کروڑوں روپیوں کی نقد رقم، اثاثے اور قیمتی اشیاء برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 11:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹکا انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ڈیولپمنٹ افسر ٹی آر سوامی اور بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آفیسر انجینئر ایل جی گوڈیا کے دفتر اور دیگر ٹھکانوں پر انسداد کرپشن بیورو کی ٹیموں نے بیک وقت چھاپے مارے اور ان کے پاس سے پانچ کروڑ روپیوں سے زیادہ کی نقد رقم کے علاوہ بیرونی ممالک کی کرنسی پر مشتمل قطیر رقم ، اثاثوں کے دستاویزات اور قیمتی ساز وسامان وغیرہ برآمد کیا۔ سوامی اور گوڈیا کے گھر وں اور دفاتر سمیت آٹھ مقامات پر اے سی بی کی ٹیموں نے چھاپے مارے اور افسروں نے بتایاکہ ان دونوں کے پاس سے جو رقم ضبط کی گئی ہے، دیر شام تک بھی اس کی گنتی پوری نہ ہوسکی۔ سوامی اور گوڈیا کے خلاف آمدنی کے ذرائع سے زیادہ املاک رکھنے کی شکایات کے بعد ابتدائی جانچ کے ذریعے جو معلومات اکھٹا کی گئیں ان کی بنیاد پر اے سی بی کی ٹیموں نے آج ان دونوں کو نشانہ بنایا ۔ بتایاجاتاہے کہ کے آئی اے ڈی بی میں چیف ڈیولپمنٹ افسر کے عہدے پر فائز سوامی نے ملیشورم کے منتری گرین اپارٹمنٹ میں عالیشان فلاٹ خریدا تھا اور وہیں پر مقیم تھا۔ اے سی بی کی ٹیم جب اسے پکڑنے کے لئے جب اس کے فلاٹ پر پہنچی تو اس نے کافی دیر تک دروازہ نہیں کھولا۔ اس سے پہلے کہ اے سی بی ٹیم فلاٹ میں داخل ہوتی اس نے عقبی دروازے سے دستاویزات رقم وغیرہ کہیں اور پہنچا دی ہے۔ اس کے باوجود بھی اس کے فلاٹ سے کروڑوں روپیوں کی رقم ضبط کی گئی۔ ان دستاویزات اور رقم کو آٹو رکشا میں کہیں اور لے جانے کے لئے اپارٹمنٹ کے پاس کھڑے ہوئے ایک شخص کو بھی اے سی بی نے تحویل میں لے لیا ہے۔ اے سی بی افسروں نے بتایاکہ سوامی کے گھر سے جتنے نوٹ برآمد ہوئے ہیں ان کو گننا دشوار محسوس ہونے لگا تو نوٹ گننے کی مشینیں منگوائی گئیں اس کے باوجود بھی گنتی پوری نہ ہوسکی۔ اے سی بی کے انسپکٹر جنرل آف پولیس چندر شیکھر نے بتایاکہ کھنیجا بھون میں سوامی کے دفتر کے علاوہ شہر میں اس کے دیگر رشتہ داروں کے گھر وں پر بھی چھاپے مارکر کئی اثاثوں کے دستاویزات برآمد کئے گئے ۔ گوڈیا کے بی ڈی اے میں موجود دفتر کے علاوہ شہر میں اس کے مکان اور گبی میں اس کے فارم ہاؤز پر چھاپے مارے گئے اور وہاں پر 50لاکھ سے زیادہ کی نقد رقم ، کئی کلوسونا اور دیگر بیش قیمتی اشیاء ضبط کی گئیں۔ بتایاجاتاہے کہ گوڈیا ہاؤزنگ کنٹراکٹروں سے کروڑوں روپے بطور کمیشن وصول کرتا، کئی برسوں سے یہ اپنے اثر ورسوخ کی بدولت بی ڈی اے میں متعین تھا۔بنگلور کے اے سی بی ایس پی سنجیو پاٹل کی نگرانی میں 100افراد پر مشتمل ٹیموں نے ان دونوں افسروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...