ہوناور میں یونیورسٹی اتھلیٹک میٹ کا آغاز: انجمن ڈگری کالج کو گولڈ میڈل
بھٹکل: 28؍اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سال 2018-2019کے 68ویں اتھلیٹک مقابلوں کا ہوناور کے ایس ڈی ایم ڈگری کالج میں آغاز ہوا۔ جس میں یونیورسٹی سے ملحق کالج کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
کھیل مقابلوں میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کی طلبا و طالبات کی اتھلیٹک ٹیم شرکت کرتے ہوئے پہلے دن ایم کام تھرڈ سمسٹر کی طالبہ ساندرا ٹیوان پنٹو نے ہائی جمپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ خیال رہے کہ پنٹو نے لگاتار دوسرےبرس گولڈ میڈل کی حقدار بنی ہیں۔
بینا وئیدیا ڈگری کالج مرڈیشور کی طالبہ بینٹ ڈیسوزا نے 200میٹر دوڑ میں اول، نینا موگیر 110میٹر ہرڈلس میں اول، 800میٹر دوڑ میں موہنی نائک دوم، لانگ جمپ میں شویتا نائک دوم اور100x4ریلے میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ 30اکتوبر کو تقسیم انعامات کا پروگرام ہوگا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم پی اننت کمار ہیگڈے اور بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک شریک ہونگے۔ تو کالج انتظامیہ کے صدر ڈاکٹر ایم پی کرکی صدارت کریں گے۔