کارکلا میں بجری پتھروں کی کانکنی سائٹ پر حادثہ۔2مزدور کچل کر ہلاک
کارکلا12؍اگست (ایس او نیوز)کارکلا کے ہیبری سے قریب شیوا پورا میں واقع ایک بجری (جیلّی)کے لئے استعمال ہونے والے پتھروں کی کھدائی اور انہیں توڑنے کے مقام پر ہوئے ایک حادثے میں دو مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ پتھر کانکنی کی یہ سائٹ پرسنّا سودا کی ملکیت ہے۔یہاں بڑے پتھروںgravel stonesکو بجری میں تبدیل کرنے کا کام جاری تھا جب لاری اچانک الٹ گئی اور اس کے نیچے دب کرلاری کا ڈرائیور سنجیوا(۳۵سال) اوراتر پردیش کا مزدور جگدیش (۴۳سال) ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد ان دونوں کی لاشیں ملبے میں اس طرح پھنس گئی تھیں کہ اسے فوری طور پر باہر نکالنا ممکن نہیں تھا۔ مقامی افراد کی مدد سے کوائری کے ملبے کو صاف کرنے میں گھنٹوں لگ گئے اور بڑی مشکل سے بری طرح کچلی ہوئی لاشیں بر آمد کی جاسکیں۔
ہیبری پولیس اسٹیشن کے افسران اور کارکلا سرکل انسپکٹر نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے۔