کارکلا میں عورت کے خود کشی کامعاملہ : شری رام سینا کارکن سمیت 3گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th April 2017, 3:30 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 28/اپریل(ایس اؤنیوز) کانتاور بالے ہتلو کی سریکھا پجاری (28)کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور اُسےخودکشی کے لئے اُکسانے کےالزام میں شری رام سینا کے ایک کارکن سمیت 3 لوگوں کو کارکلا پولس نے گرفتارکرلیا ہے۔

گرفتارشدہ ملزموں کی شناخت کارکلا شری رام سینا کا اہم کارکن روشن کوٹیان(26)، مہلوکہ سریکھا کے شوہر کا بھائی سنتوش امین، اُس  کی بیوی شوبھا (25)اور شوہر کی بڑی بہن بھارتی (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ موڈبیدرے ،کوٹے باگیلوکے مکین سنجیو سورنا کی بیٹی سریکھا کی شادی 5سال قبل کانتاور کے پرکاش کے ساتھ ہوئی تھی ۔ سریکھا اپنے 4سالہ بچے کے ساتھ اپنے شوہر کے گھر کانتاور میں مقیم تھی، 25اپریل کی سہ پہر 2 بجے گھر کے قریب ہی واقع ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کی کوشش کرنے والی سریکھا نے، آلواس اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا تھا۔ سریکھا کی موت کو لے کر اس کا بھائی سریش پجاری نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کارکلا دیہی پولس تھانے میں واقعے کی چھان بین کرنے شکایت درج کرائی تھی۔

سریکھا کی موت کے بعد جب منی پال کے کے ایم سی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جارہاتھاتو اس کے کپڑوں میں ایک ڈیتھ نوٹ برآمد ہوا۔ جس میں سریکھا نے لکھا تھا کہ ’’ میری موت کے لئے شوبھا، بھارتی اور روشن کی ہراسانی اور اشتعال انگیزی  اہم وجہ ہے‘‘ ۔ اس ڈیتھ نوٹ کو دیکھتے ہوئے اور سریکھا کی بہن پشپا کی طرف سے دی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کارکلا دیہی پولسنے تینو ں کو گرفتارکرلیااور عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شوبھا، بھارتی اور روشن کے درمیان جاری ناجائز تعلقات کا آنکھوں دیکھا حال سریکھا نے اپنے شوہر کے سامنے بیان کیا تھا،ان تینوں کو اس کی بھنک لگی، اسی وجہ سے شوبھا اور بھارتی نے کارکلا میں موبائیل دکان چلانےو الے روشن کے ذریعے سریکھا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیا۔ تینوں نے سریکھا پر دباؤ بنارکھا تھا اور دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اُن کے ناجائز تعلقات کے بارے میں کسی کو خبر کی  تو اُسے ، اس کے شوہر اور بچے سمیت قتل کردیں گے۔ یہ تمام باتیں سریکھا نے اپنے ڈیتھ نوٹ میں تحریر کی ہے۔ اس کے علاوہ جن موبائیل نمبروں سے اس کو دھمکیاں ملتی تھیں وہ نمبر بھی اس میں درج کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اُڈپی ضلع ایس پی بال کرشنا کے حکم کے تحت اُڈپی ڈی وائی ایس پی کمار سوامی کی رہنمائی میں کارکلا پولس تھانہ انسپکٹر جائے انتھونی ، کارکلا دیہی پولس تھانہ انسپکٹر اور عملے نے کارروائی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔