کارکلا میں جائداد کے جھگڑے میں اپنے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کوپولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th November 2018, 8:26 PM | ساحلی خبریں |


کارکلا19؍نومبر(ایس او نیوز)کارکلا میں منگلا پادے مقام کے رہنے والے ایویل ڈیسوزا(24سال)کے گزشتہ 8مہینے قبل لاپتہ ہوجانے کامعاملہ پولیس نے حل کرلیا ہے اور جائداد سے متعلقہ تنازعے کی وجہ سے اپنے سگے بڑے بھائی کو قتل کرکے اس کی لاش جلادینے کے الزام میں میلوین سنتوش ڈیسوزا (13سال) کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد ر ہے کہ 30مارچ 2018کوگُڈ فرائیڈے کے دن اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔اس تعلق سے اس کے والد البرٹ ڈیسوزا نے کارکلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔پولیس تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ30مارچ کی رات کو 10بجے کے قریب والدین کی جائداد کے تعلق سے دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس کے دوران ایویل ڈیسوزا نے پہلے میلوین پر حملہ کیا اور پھرمیلوین نے پلٹ کر لوہے کی سلاخ اور چاقو سے ایلوین پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔اس کے بعدقتل کا ثبوت مٹانے کے لئے میلوین نے اپنے بھائی کی لاش کو رام سمدرانامی علاقے میں لے جاکر نذر آتش کردیا۔

کاپ پولیس اسٹیشن کی حدود میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد جب پولیس سرکل انسپکٹر ہال مورتی راؤ کا تبادلہ کارکلا میں ہوا تو انہوں نے سب انسپکٹر ننجا نائیک کوساتھ لے کر ایلوین کے لاپتہ ہونے کا اپنا حل کرنے کی کوشش شروع کی۔ اس سلسلے میں جب میلوین سے سختی کے ساتھ پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اپنا جرم قبول کرلیا۔اس طرح قتل اور ثبوت مٹانے کے جرم میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302اور201کے تحت میلوین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔