کارکلا میں پیش آئی سنسنی خیز واردات۔طلاق دینے کے بدلے شوہر نے کاٹ ڈالے بیوی کے دونوں ہاتھ اور پیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

کارکلایکم ؍فروری (ایس او نیوز)ہرمونڈے کوکوڈاڈی نامی مقام پر ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے جس میں بیوی کے طلاق مانگنے پر اس کے شوہر نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی اور تلوار سے دونوں ہاتھ اور پیر کاٹ ڈالے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سنتوش پجاری(27سال) نامی شوہر کے ہاتھوں سفاکی اور درندگی کا شکار ہونے والی مظلوم خاتون کا نام انوشری پجاری (23سال)ہے جو اس وقت منی پال اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرے میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انوشری نے اپنے دور کے رشتے دار سنتوش پجاری سے عشق رچاکر شادی کی تھی۔بتایاجاتا ہے کہ سنتوش میرا روڈ ممبئی کی ایک لاڈج میں منیجر کی ملازمت کرتا ہے جبکہ انوشری نے انجینئرنگ ڈپلوما کیا ہوا ہے۔6جنوری 2017کودونوں کی شادی رجسٹر ہوئی تھی۔

کہتے ہیں کہ انوشری کا بنگلورو میں ملازمت کرنا سنتوش کو پسند نہیں تھااس لئے اس نے انوشری کو ممبئی بلالیا۔ شاید اسی مسئلے پر دونوں میں ان بن بڑھ گئی ۔ انوشری کی ماں سوگونا نے ممبئی جاکر دونوں میں مصالحت کروانے کی کوشش کی جو ناکام رہی اور انوشری اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی ماں کے ساتھ واپس اپنے گاؤں آگئی۔

اسپتال میں داخل بری طرح زخمی انوشری کے بیان کے مطابق جب وہ ویران علاقے سے گزر کر ندی پار کرکے اپنے گھر کی طرف جارہی تھی تو سنتوش نے اچانک پیچھے سے آکر اس پر تلوار سے پے در پے حملہ کیا اور اس کے دونوں ہاتھ پیر کاٹ ڈالے۔ اس دوران وہ چیخ رہاتھا کہ تمہیں طلاق دینے سے بہتر ہے کہ جان سے ماردیا جائے۔اجیکر پولیس اسٹیشن میں سنتوش پجاری کے خلاف قتل کی کوشش کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔