گھر میں پالنے کے لئے بھینسیں لے جانے والوں پر کارکلا میں گؤ آتنکیوں کا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2017, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

کارکلا 21؍جولائی (ایس او نیوز) ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح گؤ رکھشا کے نام پر دہشت پھیلانے کا سلسلہ کرناٹک میں بھی بدستور جاری ہے۔تازہ واردات کارکلا میں پیش آئی ہے جہاں گھر میں پالنے کے لئے بھینسیں لے جانے والوں پر گؤ آتنکیوں نے حملہ کیا اور ان کی پٹائی کرڈالی۔

پولیس میں درج شکایت کے مطابق راجیش مینڈوسا(۳۴سال) اور سادھو پجاری نامی دو افرادبیلمن کے قریب جاری کٹّے میں گؤآتنک واد شکار ہوئے ہیں ۔سادھو پجاری اپنی دو بھینسیں راجیش کے ٹیمپو پر مولکی کے چندراہاس شیٹی کو گھر میں پالنے کی غرض سے پہنچانے کے لئے لے جارہا تھا۔اس دوران بجرنگ دل کے سندیپ اور رمیش نامی کارکنان نے جاری کٹے کے مقام پر ان کی ٹیمپو کو روکا اور سادھو پجاری پر حملہ کردیا۔ سادھو پجاری حملہ آوروں سے اپنی جان بچاکر بھاگ کھڑا ہوا توان لوگوں نے راجیش مینڈوسا کی پٹائی کردی جس میں وہ زخمی ہوگیا ہے۔

موقع پر پہنچنے والے کارکلا دیہی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر پرشوتم نے زخمی راجیش کو اسپتال میں داخل کروایا اور بعد میں راجیش اور سادھو پجاری پر ہی بھینسیں چرانے اور اسے قصائیوں کے ہاتھ فروخت کرنے کی نیت سے ٹیمپو میں لے جانے کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کیا ہے۔دونوں بھینسوں کے ساتھ ٹیمپو ضبط کرلی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...