ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے کے ہاتھوں کاروار میں کراولی اتسوا کا شاندار افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 11:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 9؍دسمبر(ایس او نیوز)کاروار کے رویندرا ناتھ ٹیگور ساحل پر ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کے ہاتھوں کراولی اتسوا کا شاندار افتتاح عمل میں آیا ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے اندر موسیقی، کلاکاری اور سیاحت کا شوق بہت زیادہ پایاجاتا ہے۔ اس لئے حکومت کی طرف سے فنکاری اور ثقافت کے ساتھ تفریح طبع کے سامان مہیا کرنے کے مقصد سے اس طرح کے اتسوا منائے جاتے ہیں، جہاں بین الاقوامی سطح سے لے کر مقامی سطح تک پائے جانے والے کلاکاروں کو عوام سے روشناس ہونے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

مسٹر دیشپانڈے نے کہا کہ ٹورازم کے فروغ کے لئے امن و شانتی اور پیار ومحبت کا ماحول بہت ضروری ہے۔فرقہ وارانہ فسادات سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہے۔اور یہ بات عوام کو سمجھ لینی چاہیے۔ سماج میں کون برا ہے اور کون اچھا ہے یہ پہچاننا آج کے دور میں انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ عوام امن وامان کو اہمیت دیں اور اسے بچائے رکھنے کی فکر کریں۔

افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے حاضرین کا استقبال کیا۔ ایم ایل اے ستیش سائیل نے صدارتی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، نائب صدر سنتوش رینوکے،فشریز کارپوریشن کے صدرراجیندرا نائک، تعلقہ پنچایت صدر پرمیلا نائک ، بلدیہ صدر جی وی نائک وغیر ہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ کراولی اتسوا کے بعد 26دسمبر کو پتنگ بازی اور جنوری کے پہلے ہفتے میں مرڈیشور میں اسکوبا ڈائیونگ اتسوا بھی منائے جائیں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔