چیف سکریٹری اروند جادھو پر اراضی گھپلے کا الزام؛ اے سی بی نے محکمہ مالگذاری میں دستاویزات کا معائنہ کیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2016, 10:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔30/اگست(ایس او نیوز) ریاست کے چیف سکریٹری اروند جادھو پر اراضی گھپلے میں ملوث ہونے کے الزام کی جانچ میں مصروف انسداد کرپشن بیورو نے آج محکمہ مالگذای کے دستاویزات کا جائزہ لیا۔ اس جائزہ کے دوران اے سی بی نے اروند جادھو کی زمینات سے جڑے چند اہم دستاویزات ضبط کرلئے۔ معتبر ذرائع کے مطابق بھاسکرن نامی ایک شخص کی شکایت پر اے سی بی نے چیف سکریٹری کے خلاف اراضی گھپلے کی جانچ شروع کی ہے۔ فریادی بھاسکر سے بھی اے سی بی کے عہدیداروں نے کافی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کے بعد چیف سکریٹری کی سودے بازیوں کے متعلق مکمل جانکاری حاصل کی ہے۔ بھاسکر کی شکایت کی تائید میں اے سی بی نے ان سے بہت سارے دستاویزات بھی حاصل کرلئے ہیں۔ آنیکل تعلقہ کے شرجا پور ہوبلی میں آنے والے رامنائکن ہلی دیہات میں خریدی گئی 8.3 ایکڑ زمین کی ملکیت کے متعلق اروند جادھو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زمین ان کی ماں کی ملکیت ہے اور اسے اب نہیں بلکہ کافی عرصہ قبل خریدا گیا تھا۔ اس دوران یہ بھی الزام لگایا جارہاہے کہ اس زمین سے متصل 66 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے کیلئے منظم سازش کے تحت فرضی دستاویزات تیار کئے جارہے تھے۔ لیکن محکمہئ مالگذاری کے سروے افسران نے اس معاملے میں چیف سکریٹری سے جب ملی بھگت کرنے سے انکار کردیا تو انہوں نے ان سروے افسران کا تبادلہ کرادیا تھا۔ فریادی بھاسکر نے اے سی بی کو یہ تمام تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ ان کے الزامات کی تائید میں اے سی بی اگر چاہے تو محکمہئ مالگذاری سے تفصیلات طلب کرسکتی ہے۔چیف سکریٹری پر اراضی گھپلے میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات کے باوجود ریاستی حکومت کی طرف سے ان کے خلاف اب تک کوئی پہل نہیں کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے حالانکہ محکمہئ مالگذاری کو اس معاملے کی جانچ کے احکامات دئے ہیں، بتایاجاتاہے کہ محکمہ کی طرف سے ابھی تک حکومت کو تحقیقاتی رپورٹ نہیں سونپی گئی ہے۔ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ طاقتور آئی اے ایس افسران کی لابی کے شدید دباؤ کی وجہ سے ان تحقیقات کو مکمل کرنے میں محکمہ کے افسران کو دشواری پیش آرہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...