پدماوتی کے متعلق زبان کھولنے پر گردن تو مودی کے خلاف انگلی گنوانی پڑ ے گی: کپل سبل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2017, 10:39 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،21؍نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) معروف وکیل اور ملک کے سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے فلم پدماوتی کے تنازع میں مداخلت کرکے بھگوائیوں کو اوقات دکھادی ، انہوں نے متشدد گروپوں کے ذریعہ بالتواتر فلم ’’ پدماوتی ‘‘ کے فنکاروں کومل رہی دھمکیوں کے پیش نظر کہا کہ ملک کی یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ کوئی بھی شخص غلط کو غلط کہے جانے کو برداشت نہیں کر رہا ہے ، انہوں نے یہ کہہ کر طنز کیا کہ اگر آپ ’’ پدماوتی ‘‘ کی حمایت کرتے ہیں تو آپ کو اپنی گردن کو خیرباد کہہ دینا چاہئے اور اگر آپ نے مودی کے خلاف کچھ لب کشائی کی تو اس کا خمیازہ بھگتنے کیلئے آپ کو تیار رہنا چاہئے ؛ کیوں کہ آپ کے اس عمل سے آپ کی انگلیاں تراش لی جائیں گی ۔ کپل سبل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھگوائی خیمہ میں ہلچل مچادی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آپ پدماوتی کی بات کریں توگردن گنوانی پڑ جائے گی اور اگر مودی کے خلاف ( ان کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ) بولنے کی جرأت کی تو آپ کو انگلیاں گنوانی پڑ سکتی ہے اور اگر آپ نے کچھ بھی نہیں بولا تواس کے نتیجہ میں آپ کو ’’ ہندوستان ‘‘ گنوانا پڑ سکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نتیا نند کے متنازعہ اور جمہوری کش بیان کے بعد ہریانہ کے سورج وال امو نے فلم ’’ پدماوتی ‘‘ کے متعلق نہایت ہی دہشت گردانہ انعام کا اعلان کرکے خود کو مصیبتوں میں الجھا لیا ہے انہوں فلم ’’ پدماوتی ‘‘ میں کام کرنے والے فنکاروں کے سر کاٹ کر لانے والے کو خطیر رقم دینے کا اعلان کیا تھا ۔ علاوہ ازیں معروف مذہبی رہنما نتیا نند نے کہا تھا کہ میں سماج کے ہر ایک طبقہ کو مطلع کردینا چاہتا ہوں کہ غریب کا بیٹا معمولی زندگی جینے کے بعد اتنی اونچائی پر پہنچا ہے اس کے بعد انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان ( مودی )کی طرف اٹھنے والی انگلی کو یا تو توڑ دیں گے یا پھر ضرورت پڑی تو کاٹ دیں گے ۔ اس متنازعہ بیان پر تنقید ہونے کے بعد بھی وہ بے خوف و خطر یہ کہتے رہیں کہ جو ملک مخالف ہے ، غریب مخالف ہے اور جنہیں ترقی ہضم نہیں ہوتی وہ اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں ۔ لیکن پھر انہوں نے اپنے اس بیان کا سیاق سباق ڈھونڈ کر اس کے بلیغ معنی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہرگز ایسا نہیں ہے ؛ بلکہ یہ محاورہ ہے ، یعنی ملک میں ایسی طاقتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ تو نتیانند کے مطابق ملک میں وہ طاقت کون سی ہے ؟ شاید اس کا کوئی جواب مل سکے ؛ کیونکہ یہ تو اب زبانوں کو بھی مقفل کرنے کا حکم جاری ہوا کرتا ہے ، جمہوریت اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے اور جمہوریت کا ڈھول بجانے والے ببانگ دہل اسی جمہوریت کو عریاں کردینا جمہوریت کی بیش بہا خدمات بھی تصور کر رہے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...