وزیراعظم کو کہنا چاہئے کرناٹک میں’نہ خریدوں گا، نہ خریدنے دوں گا‘:کپل سبل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 10:30 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک اسمبلی میں طاقت آزمائی سے پہلے کانگریس نے ایوان کی کارروائی کے لائیو نشریات کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کااظہار کیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ وزیراعظم کو واضح طور پر کہنا چاہئے کہ ’نہ خریدوں گا اور نہ خریدنے دوں گا‘۔

کانگریس پارٹی نے اس بات کو مسترد کردیا کہ اسمبلی کے غیرمستقل اسپیکر کے جی بوپیا کو ہٹانے کی ان کی مانگ کو عدالت کے ذریعہ خارج کیاجانا ان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہاکہ ان کی پارٹی اعتماد کی تجویز پر ووٹنگ کے عمل میں شفافیت چاہتی تھی اور یہ لائیو نشریات سے یقینی ہوجائے گا۔

کپل سبل نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں کہا کہ بوپیا کے پہلے کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ پروٹم اسپیکر ہوں، لیکن عدالت نے کہا کہ اگر آپ اسمبلی کے پروٹم اسپیکر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل دوسرے فریق کو نوٹس دینا ہوگا اور ان کی بات بھی سننی ہوگی۔ ایسے میں سماعت ملتوی کرنی ہوگی۔ اس کے بعد کسی متبادل حل پر غور کیا گیا اور پھر ایوان کی کارروائی کے لائیو نشریات کا حکم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ تمام عمل شفاف ہوگا، جو جیتے گا وہی سکندر ہے۔

کپل سبل نے آگے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ کھاوں گا اور نہ کھانے دوں گا، لیکن آج ان کو یہ کہنا چاہئے کہ ’نہ خریدوں گا نہ خریدنے دوں گا‘۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 116 ممبران اسمبلی ہیں، اگر توڑے گا تو کون توڑے گا، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ کیسے توڑے گا اس میں کوئی شک نہیں ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے شفافیت چاہتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...