اترپردیش:ملک کے 10آلودہ ریلوے اسٹیشن میں کانپور سینٹرل کا نام ٹاپ پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2018, 12:03 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ابھی حال ہی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے دنیا کے 15سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی۔اس فہرست میں 14 شہر ہندوستان کے ہی ہیں جن میں اترپردیش کا کانپور شہر ٹاپ پر تھا۔اب ہندوستان میں اسٹیشنوں کی صاف ستھرائی کو لے کر ریلوے کے انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس )کے ذریعے کرائے گئے سروے میں کانپور سب آلودہ ریلوے اسٹیشن میں بھی ٹاپ پر ہے۔یہ سروے 1 1 سے 17 مئی کے درمیان کیا گیا تھا۔اس میں 342 ٹرینوں میں 300 مسافروں سے بات چیت کرکے ان کی رائے بھی جانی گئی۔سروے میں بہار کا پٹنہ جنکشن دوسرے مقام پر ہے۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ اس میں 9ویں اور چنڈی گڑھ 10 ویں مقام پر آیا ہے۔ملک کے سب سے آلودہ اسٹیشن:1 کانپور مرکزی2 پٹنہ جنکشن3 کلیان4 وارانسی جنکشن5 لوک مانیہ تلک ٹرمنس ممبئی6 الہ آباد7 پرانی دہلی8تھانے9 لکھنؤ10 چنڈی گڑھ ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...