پڑوسی ریاست کیرالہ کے کنّور میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کا شاندار افتتاح؛ کیرالہ واحد ریاست جہاں ہیں چار انٹرنیشنل ائرپورٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th December 2018, 1:22 AM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل9دسمبر ( ایس او نیوز) پڑوسی ریاست کیرالہ کے کنّور میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کا شاندار افتتاح عمل میں آیا جس کے ساتھ ہی کیرالہ پورے ملک میں واحد ریاست  بن گیا جہاں چار انٹرنیشنل ائرپورٹ قائم ہیں۔

صبح دس بجے ایئر انڈیا ایکسپریس  نے 180 مسافروں کے ساتھ ابو ظہبی کے لئے پرواز کی، اس موقع پر تمام مسافروں کو  ہوائی اڈ ہ کی جانب سے تحفہ بھی پیش کیا گیا۔تروانت پورم ، کوچی اور کنور کے بعد کیرالہ میں یہ چوتھا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے ۔ ابو ظہبی کے لئے پرواز سے پہلے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں سیاستدانوں سمیت عوام کا ہجوم جمع تھا۔یہاں سے پہلے دن کے لئے دو پروازیں مقرر کی گئی ہیں۔ اس ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات، عمان، قطر کے علاوہ حیدرآباد، بنگلور اور ممبئی کے لئے بھی گھریلو پروازیں  ہوں گی۔ 

یہ ائیرپورٹ کنّور ٹاون سے 25  کلو میٹر دور مطاّنور میں  پبلک۔ پرائیویٹ  پارٹنرشپ ماڈل پر 2000 ایکڑ زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ائرپورٹ پر 1,892 کروڑ روپیہ کی لاگت آئی ہے جس میں  بین الاقوامی سمیت گھریلو پروازوں کے لئے خصوصی ٹرمنل قائم کئے گئے ہیں، چھ ائیرو بریجس، 3,050 میٹر لمبا رن وے تعمیر کیا گیا ہے۔  بتایا گیا ہے کہ ائرپورٹ  بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں دو ہزار مسافروں کو  ہینڈل کرسکے گا۔ اس ائرپورٹ کی تعمیر کے ساتھ ہی  ریاست کیرالہ کے کنور اور کاسرگوڈ ضلع کے عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کرناٹک کے کورگ ضلع کے عوام بھی فائدہ اُٹھاسکیں گے۔ 

فی الحال ائیر انڈیا اور گو۔ائیر کی جانب سے فلائٹ سروس شروع کی گئی ہے، مگر جلد ہی دیگر ائرلائنس بھی اس ائرپورٹ پر اپنی خدمات فراہم کرنے کی توقع ہے۔ آج افتتاحی تقریب میں قریب ایک لاکھ افراد ائرپورٹ میں جمع ہوئے تھے جو  اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل پر نہایت خوش نظر آرہے تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...