نجی میڈیکل کالجوں میں کنڑیگاؤں کو650 افزد سیٹیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st September 2018, 9:35 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز) کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی نے میڈیکل سیٹوں میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کے حق میں ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے طے کیا ہے کہ ریاست بھر کے نجی میڈیکل کالجوں میں کنڑیگاؤں کے لئے 650 سیٹیں مختص کی جائیں گی۔

نیشنل یلیجبلیٹی اینٹرنس ٹسٹ (نیٹ ) کے تحت کامیاب ہونے والے کنڑیگا طلبا ان 650 سیٹوں کے حق دار ہوں گے۔ نیٹ امتحان کے تحت تمام سرکاری کالجوں میں 6؍ہزار میڈیکل سیٹیں دستیاب ہوں گی، جن میں سے پہلے ہی پندرہ فیصد سیٹیں چھوڑ کر باقی تمام سیٹیں ریاست کے طلبا کے لئے مخصوص ہیں۔ لیکن کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی نے کامیڈ کے کے تحت نجی کالجوں میں داخلہ لینے والے طلبا کے لئے 50 فیصد سیٹیں مقامی سطح پر مختص کی تھیں اور بیرون ریاست طلبا کے لئے 50 فیصد سیٹیں طے کی تھیں، تاہم کنڑا نواز تنظیموں اور دیگر انجمنوں کی طرف سے نمائندگی کے بعد مزید17 فیصد سیٹیں کنڑیگا طلبا کے حق میں دی گئی ہیں۔

گزشتہ سال سے انڈین میڈیکل کونسل کی طرف سے میڈیکل سیٹوں میں اضافے کے سبب یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ پچھلے دو سال کے دوران کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کی مداخلت کے نتیجے میں 13سو افزود میڈیکل سیٹیں ملی ہیں۔

حال ہی میں کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک میٹنگ کی اور کہاتھاکہ بیرون ریاستی طلبا جتنی میڈیکل سیٹوں پر داخلہ لے رہے ہیں ریاست کے طلبا کو بھی اتنی ہی سیٹوں پر داخلے کا موقع فراہم کیا جائے ، اس مطالبے پر قدم اٹھاتے ہوئے کرناٹکا ایگزامنیشن اتھارٹی نے افزود سیٹوں میں زیادہ حصے داری کنڑیگاؤں کی یقینی بنائی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...