ماب لنچگ پر کنگنا راوت نے کہا، غیر قانونی طریقے سے کسی کو بھی ’’سزا‘‘دیناغلط
نئی دہلی:10/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں گؤرکشا کے نام پرماب لنچگ کے واقعات کو لے کر بالی ووڈ کی ’’ملکہ‘‘کنگنا راوت نے خاموشی توڑی ہے اورصاف کہاہے کہ غیر قانونی طریقے سے کسی کو بھی سزادیاجانا غلط ہے۔ممبئی میں ایک خاص موقع پر بات کرتے ہوئے کنگنا راوت نے ملک میں ہو رہی اس طرح کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔کنگنا نے کہاکہ ہم سب جانوروں کو بچانا چاہتے ہیں۔آپ ان سب کی مخالفت کرتے ہیں، لیکن جب ماب لنچنگ ہوتی ہے، تو آپ کو برا لگتا ہے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ غیر قانونی طریقے سے کسی کو سزا دینا غلط ہے۔کنگنا راوت نے بتایاہے کہ ان کی آنے والی فلم’’مکرکا‘‘سے بھی ایک منظر ان کی ٹیم نے اسی لیے ہٹا دیا، کیونکہ اس سین کی وجہ سے گؤرکشکو ں کی طرح مخالفت کا اندیشہ تھا۔کنگنا نے پھر کہاکہ آپ کو تمام جانوروں کوبچانا چاہتے ہیں، اور آپ گائے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں، لیکن جب ماب لنچگ جیسے واقعات ہوتے ہیں تو آپ بیوقوف لگتے ہیں۔