کنیز فاطمہ گلبرگہ سے پہلی خاتون ایم ایل اے منتخب 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2018, 11:58 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گلبرگہ 15؍مئی (ایس او نیو) گلبرگہ ضلع کے 9اسمبلی حلقوں میں سے کانگریس نے 5اور بی جے پی نے 4 اسمبلی  حلقوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے کانگریس کی امیدوار محترمہ کنیز فاطمہ نے بی جے  پی کو شکست دے کر پہلی بار ایم ایل اے منتخب ہوئی ہیں۔ گلبرگہ شامل سے الحاج قمرالاسلام 6 مرتبہ ایم ایل اے رہے ہیں ان کے انتقال کے بعد اس حلقہ سے کانگریس نے ان کی اہلیہ کنیز فاطمہ کو امیدوار بنایا تھا ۔ حلقہ اسمبلی  جیورگی سے سابق چیف منسٹر دھرم سنگھ کے فرزند ڈاکٹر اجئے سنگھ، حلقہ اسمبلی چیتا پور سے لوک سبھا میں کانگر یس  پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ملکارجن کھرگے کے فرزند پریانک کھرگے اور چنچولی ڈاکٹر اومیش جادھو نے دوسری مرتبہ  کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سیڑم اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل انتخاب ہار گئے ہیں۔ الند، سیڑم ، گلبرگہ  جنوب ، گلبرگہ دیہی اسمبلی حلقوں سے سے بی جے پی کے امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ النداسمبلی حلقہ میں بی جے پی  کے سابق ایم ایل اے سبھاش گتہ دار نے کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے بی آر پاٹل کو شکست دی جبکہ سیڑم اسمبلی حلقہ میں مسلسل  تین مرتبہ کامیاب ہونے والے کانگریس کے ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل کو بی جے پی کے  راجکمار پاٹل تیلکور نے شکست دے دی ۔ حلقہ اسمبلی گلبرگہ دیہی میں  کانگریس امیدوار وجئے کمار فرزند جی رام کرشنا سابق وزیر کو بی جے پی کے بسواراج متی موڑو نے شکست دی۔ گلبرگہ جنوب میں بی جے پی کے دتاتر یا پاٹل  ریور نے دوسری مرتبہ اپنی کامیابی برقرار رکھی ہے ۔ حلقہ اسمبلی افضل پور میں بی جے پی سے علحدہ ہو کر کانگریس  میں شامل ہونے والے ایم وائی پاٹل نے مالکیہ گتہ دار کو شکست دی۔ مالکیہ گتہ دار نے کانگریس سے علحدگی اختیارکرتے ہوئے بی جے پی سے انتخاب لڑاتھا۔ گلبرگہ ضلع میں پچھلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی صرف گلبرگہ  جنوب اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئی تھی لیکن 2018ء کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 4 اسمبلی حلقوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...