العین میں کینرا مسلم خلیج کونسل کا خوبصورت مشاورتی اجلاس؛ تمام مسائل یکجٹ ہوکر حل کرنے پر زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st March 2017, 9:37 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

العین 31/مارچ (ایس او نیوز) کینرا مسلم خلیج کونسل کا مشاورتی اجلاس مورخہ 31/ مارچ بروز جمعہ متحدہ عرب امارات کے العین میں منعقد کیا گیا جس میں کینراکونسل کی سالانہ رپورٹ کی پیشی کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر توجہ دی گئی۔ اجلاس میں گنگولی سے لے کر ہوناور تک کی 25 سے زائد جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز حافظ عبدالخالق گائما کی تلاوت کلام پاک مع ترجعمہ سے ہوا۔ حافظ قاری حماد پلور نے سریلی آواز میں نعت پاک پیش کی۔ کینرا کونسل کے سکریٹری مولوی ارشاد افریقہ ندوی نے تمام جماعت کے مندوبین کا استقبال کیا۔

کینرا کونسل کے جنرل سکریٹری ابومحمد مختصر نے کینرا کونسل کی سرگرمیوں اور انجام دی گئی خدمات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں ولکی میں اسکول کی تعمیر کےلئے ڈھائی گُنٹہ زمین کا عطیہ پیش کرنے پر جناب ریاض قاضی اور عمارت کی تعمیر کے لئے آگے آنے والے بھٹکل مسلم جماعت دمام کے ایک ذمہ دار جناب ارشاد محی الدین صدیقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کینرا کونسل کو حوصلہ دینے پر اُن کی بھرپور ستائش کی گئی۔

مشاورتی اجلاس میں کینراکونسل کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے ساحلی علاقہ میں ہی ایک دفتر قائم کرنے کے تعلق سے گفتگو کی گئی، اس سلسلے میں منکی خوش قسمت علاقہ رہا جہاں کینرا کونسل کا دفتر قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔ کینرا آین آر آئی فورم یا کوسٹل کرناٹکا این آر آئی فورم یا کینرا این آر آئی سوسائٹی کے نام پر اس فورم کوسوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کرنا منظور کیا گیا۔

معظم منّا نے کینرا مسلم خلیج کونسل کے ذریعے ولکی میں تعمیر کئے جانے والے اتحاد پبلک اسکول کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایاکہ این اے کا کام اب مکمل ہوچکا ہے،  سنگ بنیاد انشاء اللہ  14 اپریل کو رکھا جائے گا۔

اسمبلی انتخابات کے تعلق سے بھٹکل کے حالات پر غور کیا گیا اورحلقہ کے مسلمانوں کو متحد کرنے اور اپنے ووٹ کو تقسیم نہ ہونے دینے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر جناب عبدالقادر باشہ رکن الدین نے کی، کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبداللہ سکری نے نظامت کے فرائم انجام دئے۔ خلیج کونسل کے خازن فضل الرحمن جوکاکو نے کلمہ تشکرپیش کیا اور آخر میں عبدالخالق گائما کی دُعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔

قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سد خلیل الرحمن، بھٹکل جماعت کے سرپرست جناب عبدالباری محتشم، خلیج کونسل مرڈیشور کے سکریٹری جناب ابومحمد دامدا، دمام جماعت کے ذمہ دار محمد صادق پلور، محمد یونس قاضیا، عبدالرحمن صدیقی، سی اے زاہد، شریف مختصر،  سمیت کافی مندوبین نے بھی اجلاس میں اپنے اپنے تاثرات اور مفید مشوروں سے نوازا۔

اجلاس سے قبل ہیرانگڈی کے قائد، شرائوتی کونسل کے صدر اور کینرا خلیج کونسل کے نائب صدر جناب خواجہ ابکار کی رہائش گاہ پر جماعتوں کے تمام مندوبین کے لئے طعام کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...