کمل ناتھ نے دیش بھکتی پربی جے پی کوآئینہ دکھایا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 1st February 2019, 10:55 PM | ملکی خبریں |

بھوپال :یکم /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے آج یہاں وندے ماترم قومی گیت کے نئی شکل میں شروع ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس جماعت نے آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا، وہ ہمیں حب الوطنی کا درس دینے چلے ہیں۔مسٹرکمل ناتھ نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ حب الوطنی ہماری رگ رگ میں ہے۔ اس کے لیے ہمیں کسی کے سرٹی فکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ بی جے پی، جس کے ایک بھی رکن نے آزادی کی تحریک میں شرکت نہیں کی، وہ ہمیں حب الوطنی کا سبق پڑھانا چاہتی ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ ہم نے وندے ماترم قومی گیت کو ایک نئی شکل میں شروع کیا ہے۔ جب ہم نے وندے ماترم کو ایک نئی شکل میں پیش کرنے کی بات کی تھی تب بی جے پی انہیں حب الوطنی کا سبق پڑھا رہی تھی۔اس سے پہلے قومی گیت وندے ماترم آج یہاں نئی شکل میں شروع ہوا۔ سیکڑوں عام لوگ، سرکاری حکام اور ملازم یہاں پولیس بینڈ کی دھن پر ’ شوریہ اسمارک‘ سے جلوس کی شکل میں ریاستی وزارت تک پہنچے۔ یہاں پر پولیس بینڈ کی دھن پر قومی گیت اور قومی ترانہ گایا گیا۔اس درمیان ریاستی کانگریس کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نریندر سنگھ سلوجا نے ایک بیان میں کہا کہ آج سے وندے ماترم کے نئی شکل میں گائے جانے کے دوران بی جے پی کا ایک بھی شخص نظرنہیں آیا۔ یہ شرمناک ہے دراصل سابقہ بی جے پی حکومت کے دور اقتدار میں وندے ماترم ایک مقررہ وقفہ کے بعد ریاستی وزارت کے سامنے گایا جاتا تھا۔ مسٹرکمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس کی نئی حکومت نے اسے نئی شکل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھاجس پرآج سے عمل شروع ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...