سنئیر لیڈر کمل ناتھ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے : کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے افواہوں کو کیا مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd April 2017, 12:40 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق افواہوں کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے اسے بی جے پی کا جھوٹا، بے بنیاد اورسازشی تشہیر قرار دیا۔ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ کانگریس کے رنگ میں مکمل طور پر رنگے ہوئے اور ملک کے سینئر ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک کمل ناتھ کے بارے میں بی جے پی جو جھوٹا، بے بنیاد اورسازش پرمبنی تشہیر چلا رہی ہے، ہم اسے سرے سے خارج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمل ناتھ نے کانگریس کے برے سے برے دن میں پارٹی کے ایک کارکن اور سپاہی کی طرح آگے بڑھ کر کام کیا ہے، چاہے وہ 1977 سے1980 کاوقت ہو یا1989 سے 2004 تک کا وقت ہو، وہ کانگریس کے ساتھ مکمل تیاری سے رہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے بارے میں جھوٹا، بے بنیاد افواہ چلانے کے بجائے دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپنی بدعنوانی کا جائزہ لیتی تو بہتر ہوتا۔

برکھا سنگھ کی طرف سے کانگریس قیادت پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر سرجیوالا نے کہا کہ جنہیں کانگریس کی پالیسی اور راستے پر یقین نہیں تھا اور جو دہلی میونسپل کارپوریشن کے دس سال کی بدعنوانی سے خودکوجوڑنا چاہتے تھے، وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کا کوئی چھوٹا سے چھوٹا کارکن پارٹی چھوڑ کر جاتا ہے تو ہمیں دکھ تو ہوتا ہے، پر ایک بات کا خوشگوار احساس ہے کہ جو مشکل وقت میں اقتدار کے لالچ میں چلا جائے، اس سے اس کی چال، کردار، چہرہ صاف ہو جاتا ہے۔ ایسے مفرور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مبارک۔ دہلی کانگریس کے لیڈر اروندر سنگھ لولی کے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد دہلی خواتین کانگریس کی صدر برکھا سنگھ نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور دہلی ریاستی کانگریس صدر اجے ماکن پر پارٹی کارکنان کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

قومی دارالحکومت میں 23 اپریل کو ہونے جا رہے تین میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے سرجیوالا نے امید ظاہر کی کہ دہلی کی عوام بی جے پی اور آپ کو شکست دے کر اور کانگریس کو جتا کر دس سال کی بی جے پی کی انتظامیہ کے اقتدار کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ان کارپوریشن انتخابات میں اپنے سبکدوش ہونے والے کونسلروں کے جو ٹکٹ کٹے ہیں، ان کی وجہ سے ہے بدعنوانی ختم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ کیا ان کونسلروں کا ٹکٹ کاٹ دینے سے دس سال کی بدعنوانی اور عوام سے کی گئی لوٹ کھسوٹ اور دہلی کو جہنم بنانے کا جرم ختم ہو گیا؟ کیا ان معاملات میں ایف آئی آر درج نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں دہلی میونسپل کارپوریشنز نے صاف ہندوستان کا ظالمانہ مذاق بنایا ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے ایک اندرونی سروے کروایا جس کادائرہ 52 ہزار اور 13 ہزار بوتھ تھا۔ اس سروے کے مطابق کانگریس 272 میں سے 208 سیٹوں پر جیتنے والی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...