کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے نئے وزیراعلیٰ ،راجستھان اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کااعلان آج متوقع

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th December 2018, 4:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:13/ڈسمبر (ایجنسیز) طویل غور وخوض اور لمبی جدوجہد کے بعد کانگریس کے سینئر قائد کمل ناتھ کی ہاتھ میں مدھیہ پردیش کی کمان سونپ دی گئی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کے ساتھ دہلی میں ہوئی میٹنگ میں ان کے نام پر مہر لگی۔ اس کے بعد جمعرات کی رات کے نصف حصے میں انہیں قانون ساز کالیڈر منتخب کرلیاگیا۔ اس کے ساتھ ہی 3 ہندی ریاستوں میں جیت کے بعد وزرائے اعلیٰ کے انتخابات میں ہورہی تاخیر اور تذبذب تقریباً ختم ہوگیاہے۔ مدھیہ پردیش کے بعد راجستھان اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کاانتخاب بھی تقریباً ہوچکاہے ۔ بس ناموں کارسمی اعلان باقی ہے ۔ ذرائع کا ماننا ہے کہ جمعہ کی شام تک ان دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں کابھی اعلان کردیاجائے گا۔ قبل ازیں جمعرات کے روز راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب پر کانگریس میں بات چیت کادور جاری رہا، جس میں پارٹی کے صدر راہل گاندھی سے لیکر سابق صدر سونیاگاندھی ، تینوں ریاستوں کے مبصرین اور پارٹی کے اعلیٰ لیڈر مصروف رہے ۔ راجستھان میں اشوک گہلوٹ اور سچن پائلٹ ، مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ اور جیوتر آدتیہ سندھیا اور چھتیس گڑھ میں تامردھون ساہو، بھوپیش بکھیل اور ٹی ایس سنگھ دیو میں کس کے نام پر پارٹی ہائی کمان کی مہر لگے گی اس پر پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پورے دن گہما گہمی رہی اور قیاس آرائی کا بازار گرم رہا۔ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے سونیا گاندھی سے وزرائے اعلیٰ کے انتخاب پر پہلے خفیہ تبادلہ خیال کیااور اس کے بعد تینوں ریاستوں راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے مبصرین بالترتیب کے سی وینوگوپال ، اے کے انتونی اور منیکارجن کھڑ گے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ اس سے پہلے گاندھی نے راجستھان کے تعلق سے گہلوٹ اور مسٹر پائلٹ سے علاحدہ علاحدہ ملاقات کی ۔ شام کو راہل گاندھی نے مسٹر کمل ناتھ اور سندھیا کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی ۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر کے سامنے آج پورے دن گہلوٹ اورپائلٹ کے حامیوں نے ہائی کمان پر دباؤ بنانے کے لیے اپنے اپنے لیڈروں کے حق میں مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔ گہلوٹ کے مقابلہ میں پائلٹ کے حامی پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر زیادہ تعداد میں سڑک پر موجود تھے۔ پائلٹ نے جے پور میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیالیکن کہاکہ وہ پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ کا احترام کریں اور انتظار کریں۔ مسٹر گاندھی سے دن میں ملاقات کرنے کے بعد مسٹر گہلوٹ اورمسٹر پائلٹ شام کو جے پور کے لیے روانہ ہوگئے ، جبکہ کمل ناتھ اور سندھیا نے دیر شام مسٹر گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں شرکت کی ۔ گاندھی کے ساتھ دونوں لیڈروں نے پورے دن میں دو مرتبہ میٹنگ کی ۔ کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے عہدہ کے نام کاانتخاب آسان بنانے کے لیے پہلے پائلٹ اور سندھیا کونائب وزیراعلیٰ کی کرسی سونپنے کافارمولہ دیاگیا لیکن دونوں لیڈروں نے اس فارمولے کو مسترد کردیا۔ چھتیس گڑھ میں بھی اسی طرح کی دقت آرہی ہے ۔ وہاں بھی کوئی بڑا لیڈر دوسرے نمبر پر آنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پارٹی ہر حال میں جمعہ کی شام تک تینوں ریاستوں میں حکومت قائم کرکے وزرائے اعلیٰ کوحلف دلانا چاہتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے ملماس تہوار شروع ہورہاہے اور پارٹی اس سے پہلے ہی اپنے وزرائے اعلیٰ کا حلف دلانا چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...