کمل ناتھ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اپنے مطالبات رکھے 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 4th February 2019, 9:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:4 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اوران کے سامنے ریاست سے منسلک کچھ مطالبات رکھے۔وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے میٹنگ کی ایک تصویر جاری کی۔سرکاری بیان کے مطابق یہ ملاقات تقریباََنصف گھنٹے چلی جس میں وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کم از کم قیمت ادائیگی کی منصوبہ بندی (پی ڈی پی ایس)خریف 2017سلسلے میں مرکز کے حصے کے 575.90کروڑ روپے جلد سے جلد جاری کیاجائے۔وزیراعلیٰ نے زوردیاہے کہ وزیر اعظم انناداتا آمدنی تحفظ مہم(پی ایم-آشا)کے پہلے کے اعلان پر عمل پر توجہ دی جائے۔اس سے پہلے کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکہاہے کہ کہ دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی جی سے رسمی ملاقات کی۔ادھر کمل ناتھ پیر کو کچھ دیرکے لیے لوک سبھا میں پہنچے،وہ چھندوارا سے ممبرپارلیمنٹ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...