کمل ہاسن نے کیا”عوامی انصاف جماعت“ نامی نئی سیاسی پارٹی کا اعلان؛ سابق صدر عبدالکلام کے گھر سےہوا سیاسی سفر کا آغاز؛ اروند کجرایول نے کیا خیرمقدم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 2:06 PM | ملکی خبریں |

چینائی 22/فروری  (ایس او نیوز؍ایجنسی)   تمل فلموں کے سپر سٹار اور کئی ہندی فلموں میں شہرت پانے والے اداکار کمل ہاسن نے آج  مدورائی میں ایک جلسہ عام کے ذریعے اپنی نئی سیاسیی پارٹی  ” مکال نیدھی میام“   یعنی " عوامی انصاف کی جماعت "کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی پرچم لہرایا۔   اس موقع پر  پارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمل ہاسن نے کہا کہ انکی جماعت ناانصافی کے خاتمے کے لئے  جدوجہد کریگی۔

کمل ہاسن کی نئی سیاسی پارٹی کا خیرمقدم کرنے آج  دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی مدورائی  پہنچے اور کہا کہ کمل ہاسن کی جماعت عام آدمی پارٹی سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے بی جےپی اور کانگریس دونوں کو مسترد کیا اور ہمیں 67 سیٹیں دیں، اسی طرح کا حال مجھے یہاں بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ تمل ناڈو کے لوگ دہلی کے لوگوں کا بھی ریکارڈ توڑیں گے۔کجریوال نے کہا کہ میں کمل ہاسن کا فین  رہا ہوں،اور میں اُنہیں اصلی زندگی میں بھی ہیرو مانتا ہوں۔ مزید کہا کہ ابھی تک یہاں دو پارٹیاں  DMK اور  AIADMK تھے، دونوں ہی پارٹیاں بھرشٹاچار میں  ملوث ہیں۔ لیکن اب تمل ناڈو کے لوگوں کے پاس ایک نیا   متبادل ہے

اس سے قبل کمل ہاسن نے سابق  صدر اے پی جے عبدالکلام کے گھر جاکر ان کے بھائی سے آشیرواد لیا اور سیاسی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے عبدالکلام کی قبر پر پھول  بھی چڑھائے۔ اور  رامیشورم میں عبدالکلام کے آبائی گھر پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے ملاقات  کی، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ۔

اس دوران اداکار و ہدایت کار کمل ہاسن نے عبدالکلام کی رہائش گاہ کے دورہ پر  سابق صدر جمہوریہ عبداالکلام کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح عام اور معمولی شروعات سے عظیم بلندیوں تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  درحقیقت یہ عظیم بلندی و کامیابی سادگی سے آتی ہے۔ اس سادگی کی حامل اس عظیم شخصیت کی عام نوعیت کی آرام گاہ سے اپنا سفر شروع کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی  ہے۔ کمل ہاسن نے عبدالکلام کے بڑے بھائی زائد از 90 سالہ محمد متومیراں لبھائی ماریکر سے ملاقات کی۔ ان کے افراد خاندان نے اس اداکار کو سابق صدر کی تصویر پر مشتمل مومنٹو پیش کیا۔ بعدازاں کمل ہاسن نے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ انہیں مسائل کا پتہ چلا ہے لیکن وہ ماہی گیروں سے بذات خود ان کے مسائل کی سماعت کرنا چاہتے ہیں۔ بات چیت کے دوران اکثر وہ ’’اچھا ! اب سے ایسا ہی ہوگا‘‘  کہتے رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی کی حکومتیں ماہی گیروں سے کئی وعدے کرچکی ہیں لیکن ان کی تکمیل نہیں کی گئی۔ اس سے پہلے انہوں نے رامنتاپورم اور دیگر مقامات پر بھی جلسوں سے خطاب کا اعلان کیا ۔ کمل ہاسن نے کہا : ’’عبدالکلام کے گھر یا اسکول کے دورہ میں کوئی سیاسی مفاد و محرکات نہیں تھے۔ کلام ایک معمولی اور عام گھر سے آئے تھے میرے لئے وہ ایک انتہائی اہم شخصیت ہیں۔ ایک رول ماڈل (قابل تقلید مثالی نمونہ) ہیں۔ میں وہاں گیا تھا۔ یہ ایک منصوبہ بند دورہ تھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ان (عبدالکلام) کے گھر جانے میں کوئی سیاست ملوث نہیں تھی‘‘۔ کمل ہاسن نے عبدالکلام کی حب الوطنی، اولوالعزمی اور دیگر خصوصیات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خوبیوں سے ہی کافی متاثر ہوئے ہیں۔کمل ہاسن نے کہا کہ وہ ذات پات اور مذہب کی چالیں نہیں چلیں گے اور اپنی پارٹی کی سیاست کو اس لعنت سے پاک رکھیں گے۔  کمل ہاسن نے اس موقع پر اپنی پارٹی کی افیشیل ویب سائٹ  www.maiam.com کو بھی لانچ کردیا۔

ہاسن نے کہا "اتنے سالوں تک میں فلموں میں پیسوں کیلئے کام کرتا رہا۔لوگوں نے مجھے اتنا پیاردیا لیکن میں انہیں کچھ نہیں دے سکا۔اب میں اپنی پوری زندگی لوگوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔میں اب آپ کی خدمت زندگی بھر کر سکتا ہوں"۔

کمل ہاسن نے اپنی پارٹی سےمتعلق  ایک ٹویٹ میں لکھا "مکّل نیدی میم آپ کی پارٹی ہے۔یہ طویل وقت تک رہے گی اور جو تبدیلی ہم دیکھنا چاہتے ہیں وہ لیکر آئیگی۔آپ کی خدمت کرنے کیلئے آپ  ہمارا مارگ درشن کریں"۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔