کلیجہ منہ کو آتا ہے ........................ از:محمد ولی اللہ ابن محمد زبیر تیسی مدہوبنی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2016, 6:53 PM | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

آج عالم اسلام سنگینی حالات سے دوچار ہے ، پوری دنیا کے مسلمان مختلف مصائب میں گرفتار ہے ،باطل قوتوں کی طرف سے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر زندگی تنگ کی جا رہی ہے ،ہرچہار جانب سے مسلمانوں کو گھیرا جا رہا ہے ،برما سے لیکر شام تک ،عراق سے لیکر افغانستان تک اور ادلب سے لیکر حلب تک مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے،مسلم بہنوں کی عصمت کو پامال کیا جا رہا ہے -

عائشہ رضی اللہ عنہا کی بیٹیاں چیخ چیخ کر مسلم حکمرانوں سے مدد طلب کر رہی ہیں ،فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بہنیں رو رو کر اپنے بھائیوں کو مدد کے لئے بلا رہی ہیں ،ننھے ننھے معصوم بچے اپنے چچاؤں سے تعاون کی ونتی کر رہے ہیں ،معصوم بچیاں اپنے رب سے چچا صلاح الدین ایوبی کو مانگ رہی ہیں ،مادر رحم میں مقیم معصوم کلیاں دارفانی میں قدم سے رکھنے سے پناہ مانگ رہے ہیں -

شام سے آنے والی خوفناک خبریں اور بربادی کی تصویریں انتہائی دل فگار اور المناک اور کربناک ہے -اس وقت شام عالمی سپر پاور طاقتوں کے لئے اپنی طاقت کی نمائش کی آماجگاہ بن چکا ہے -ایک طرف روس کا خبطی صدر ہے جو طاقت کے نشے میں اس قدر چور ہے کہ وہ ہر نئی صبح الٹے پلٹے بیانات کے ذریعہ انسانیت کو شرمسار کرتا ہے تو دوسری طرف امریکہ ہے جو اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی چودھراہٹ جتانے کی کوشش کر رہا ہے وہیں شام کا ظالم و جابر صدر بشارالاسد اپنے ہی ہاتھوں اپنے ملک کے عوام کے نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے اپنے ملک کو تباہ و برباد کر رہا ہے ،آج عالم یہ ہیکہ شام کے مختلف شہر کھنڈروں میں تبدیل ہو چکے ہیں ،ہزاروں کی تعداد میں بچے یتیم ہو چکے ہیں ،لاکھوں عورتوں کا سہاگ اجڑ چکا ہے بلکہ شام کی حالت اس سے کہیں زیادہ خطرناک اور ڈراؤنی ہے کہ جسے دیکھ اور سن کر کلیجہ منہ کو آ جاتا ہے اور روح کانپ اٹھتی ہے -

افسوس صد افسوس حقوق انسانی کی برساتی مینڈکوں کو سانپ سونگھ گیا اور اقوام متحدہ اندھی ہو گئی یا یہ کہ گونگی بہری ہو گئی  کہ وہ خاموش تماشائی ہے -یہ دنیا اور اسکے حکمراں اس قدر دوغلے ہو چکے ہیں کہ ایک طرف تو جانوروں کے حقوق کی باتیں کرتے ہیں ،دوسری طرف انسانیت دم توڑتی ہے اور بچے بلبلاتے ہیں  ،عورتیں بلکتی اور بوڑھے کہراتے ہیں لیکن حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں  کی کانوں پر  جوں تک نہیں رینگتی-طرفہ تماشہ ہیکہ عالمی سپر پاور طاقتیں شام میں ہر ممکن طاقتوں کا استعمال کر رہی ہیں اسکے بعد بھی وہ امن کی چمپئن اور عملبردار ہیں، لیکن مسلم حکمراں اس قیامت نما ہولناک منظر کو ایک فلمی ڈرامہ کی طرح دیکھ رہے ہیں -

چند مہینہ قبل فرانس پر خودکش حملہ کیا ہوا تھا مسلم تنظیمیں اور انسانیت کے علمبرداروں نے اس پر سوگ منایا تھا لیکن آج وہ تنظیموں کے قائدین اور نام نہاد علمبردار لحاف میں گھسے پڑے ہیں کیونکہ یہ ظلم انسانیت کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف ہے ،نام نہاد دہشت گردی کے خلاف ہے-

مگر یہ یاد رکھئے!!! اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...