کلڈکا: ناخوشگوار واقعہ :9مقدمات دائر ، آئی جی پی کا دورہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 10:37 PM | ساحلی خبریں |

کلڈکا:14/جون (ایس اؤنیوز)منگل کو شہر میں ہوئے ناخوشگوار واقعات کے سلسلے میں بنٹوال شہری پولس تھانے میں کل 9کیس درج کئے گئے ہیں۔ اس تعلق سے دونوں گروہوں کے قریب 15نوجوانوں کو پولس اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ بتایا جارہاہے واردات کو لے کر مزید مقدمات دائر کئے جاسکتے ہیں۔ واقعہ میں 4افراد زخمی ہوئے ہیں تو ایک ماروتی اومنی ، 4بائک، 5دکانوں اور ایک گھر کو نقصان پہنچنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شہرکے حالات کا معائنہ کرنے کے لئے مغربی زون کے آئی جی پی ہری ہرن نے بدھ کی شام کلڈکا کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ اس کے بعد بنٹوال شہری پولس تھانہ پہنچ کر تھانے میں مقیم ضلع ایس پی بھوشن بورسے سے واقعہ کی مکمل جانکاری لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی وید مورتی ، بنٹوال ڈی وائی ایس پی رویش سمیت اعلیٰ پولس افسران سے کافی دیر تک چلی میٹنگ میں انہوں نے جانچ کے متعلق رہنمائی کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی