ملک کے آئین کے تحفظ کیلئے جو کرنا ہوگا ،دریغ نہ کریں گے : کجریوال 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 1:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیا دہلی کی حکمران عام آدمی پارٹی لوک سبھا انتخابات 2019 میں کانگریس سے اتحاد کرے گی؟ پچھلے کچھ عرصے سے یہ بحث مسلسل چل رہی ہے کیونکہ یہ گمان کیا جارہا تھا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا ووٹ بینک تقریبا ایک ہے ۔ایسے میں مودی اور بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اگر دونوں ساتھ نہ ہوں گے تو امکان ہے کہ دونوں کو ہی نقصان ہو اور بی جے پی بازی پھر سے مار لے ۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال سے ہفتہ کو اتحاد کے بارے میں براہ راست سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’میرا اپنا یہ خیال ہے کہ نریندر مودی اور امت شاہ کی جو جوڑے کی ہے یہ اس ملک کے موجودہ اور مستقبل کے لئے انتہائی خطرناک ہے‘‘۔ اگر 2019 میں یہ دوبارہ آ جاتے ہیں تو اس ملک کے آئین کو بھی نہیں بخشیں گے ۔ آئین نہیں بچے گا، آئین میں تبدیلی ہوگی اور پھر کچھ نہیں بچے گا۔ ہر ملک کے ذمہ دار شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ جو بھی ضرورت پڑے ان دونوں کی جوڑی کو اس بار شکست دی جائے اور اس کو شکست دینے کے لئے ہم جو بھی قدم اٹھا سکتے ہیں اس سے گریز نہ کریں گے۔ اروند کجریوال کے بیان سے یہ صاف ہے کہ عام آدمی پارٹی اب کانگریس سے اتحاد کرنے کے لئے تیار نظر آرہی ہے جبکہ چار ماہ پہلے اگست مہینے میں جب ہریانہ کے روہتک میں کجریوال سے مہا گٹھ بندھن میں شامل ہونے کو لے کر سوال پوچھا گیا تھا تو انہوں نے اس سے صاف انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا’’میری سیدھی سیاست عوام کی سیاست ہے، عوام کی ترقی کی سیاست ہے۔ عوام کے مفادات کی سیاست ہے۔ ہماری سیاست اتحاد کو سیاست نہیں۔ کجریوال کے 4 مہینے پہلے اور اب دیئے گئے بیان سے یہ صاف ہے کہ اب عام آدمی پارٹی اتحاد کے لئے تیار ہے۔ کانگریس کے ساتھ تعلقات میں آئی کھٹاس فی الحال دور ہو گئی ہے ۔ 30 نومبر 2018 کو دہلی کے پارلیمنٹ اسٹریٹ پر کسان تحریک کے دوران اروند کجریوال اور کانگریس صدر راہل گاندھی ایک پلیٹ فارم پر دکھائی دیئے تھے، یہی نہیں گزشتہ پیر کو اپوزیشن پارٹیوں کی ہوئی میٹنگ میں پہلی بار کجریوال شامل ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی تین ریاستوں میں پیر کو کانگریس کی حکومتیں حلف لینے جا رہی ہے، جس میں وزیر اعلی اروند کجریوال کو دعوت دی گئی ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ کیا کانگریس حکومتوں کے حلف برداری کی تقریب میں کجریوال شریک ہوں گے ؟ اگرچہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد کس طرح ہو گا؟ کتنی سیٹوں پر ہو گا ، اس کا سبھی کو انتظار رہے گا ۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...