کابل میں سرکاری عمارت کے قریب خود کش حملہ، 13 افراد ہلاک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 12:47 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کابل13جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) افغانستان کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دیہی بہبود وترقی کی عمارت کے قریب خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ملازمین چھٹی کرکے گھر واپس جانے کے لیے بس کا انتظار کررہے تھے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق خود کش بمبار نے سرکاری عمارت کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔واضح رہے کہ افغان صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان طالبان نے بھی عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی ہراسگی کے الزامات کیخلاف میلانیا ٹرمپ میدان میں 

ڈونلڈ ٹرمپ پر لگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات کیخلاف میلانیا ٹرمپ میدان میں آگئیں۔امریکی خاتون اول میلانیا چینل کوانٹرویودیتے ہوئے شوہرڈونلڈ ٹرمپ پرلگنے والے جنسی ہراسگی کے الزامات کیخلاف بول پڑیں،

ریاستی وزارت سے مہیش کا استعفیٰ منظور

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی ایس پی کے درمیان مفاہمت کی کوشش ناکام ہوجانے کے نتیجے میں ریاستی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے بی ایس پی کے وزیر این مہیش کو استعفیٰ واپس لینے کے لئے منانے میں جے ڈی ایس قیادت کی کوشش ناکام ہوجانے کے بعد آج وزیراعلیٰ نے مہیش کا ...

ای اسٹامپ پیپر اب آن لائن دستیاب ہوگا

کسی طرح کے دستاویزات تیار کرنے کے لئے درکار ای اسٹامپ کاغذ کی دستیابی اب تک ایک بہت بڑا مسئلہ ہوا کرتی تھی، 100 روپے کے اسٹامپ پیپر کے لئے بھی بھاری رقم ادا کرکے اسے حاصل کرنا پڑتا تھا،

ساحلی علاقے میں موسلادھار بارش۔ آسمانی بجلیوں سے نقصانات

ساحلی علاقے میں اور خاص کر جنوبی کینرا ضلع میں اتوار کی شام سے رات دیر گئے تک زبردست بارش ہوئی ہے۔ بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بجلیوں کے کڑکنے کا سلسلہ بھی جاری رہا اور بعض مقامات پر بجلی گرنے سے گھروں کونقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

بھٹکل میں زائد منافع کالالچ دے کر 100کروڑ سے زائد رقم کی دھوکہ دہی کا الزام : کمپنی مالکان کے گھروں کا گھیراؤ اور احتجاج

شہر کے آزاد نگر میں واقع فلالیس نامی کمپنی کے مالکان  پر سو کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے  سینکڑوں لوگوں نے آج اُن  کے مکانوں  کا گھیراو کیا اور اپنی رقم واپس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔  احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ   فلالیس نامی جعلی کمپنی ...

منگلورو: نوجوان خاتون وکیل نے کی خودکشی

بیلتھنگڈی میں وکالت کے پیشے سے وابستہ ایک خاتون وکیل نے منگلورو کدری کے فلیٹ میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ ہلاک ہونے والی نوجوان وکیل کا نام اشوینی بتایا گیا ہے۔