اگلے چیف جسٹس آ ف انڈیاکے لیے جسٹس دیپک مشراکے نام کی منظوری
نئی دہلی8اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جسٹس دیپک مشراملک کے 45ویں چیف جسٹس ہوں گے۔مرکزی حکومت نے صدرکی مہرکے ساتھ ہی یہ اعلان کردیاہے۔موجودہ چیف جسٹس آف انڈیاجے ایس کھیہر 27اگست کوریٹائرہو رہے ہیں اور اس کے بعد جسٹس مشراچیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے۔وہ 3اکتوبر 2018تک اس عہدے پر رہیں گے۔اس وقت سپریم کورٹ میں سب سے سینئرجج جسٹس دیپک مشراکے نام بہت سے معاملے میں تاریخی رہے ہیں۔ان میں یعقوب میمن کی رات بھر پر سماعت کے بعد پھانسی کی سزا برقرار رکھنے،نربھیاکے قصورواروں کو پھانسی کی سزا سنانے کے علاوہ کئی بڑے فیصلے ہیں۔جسٹس مشرانے ہی ملک بھرکے سینماگھروں میں قومی ترانہ کے احکامات جاری کیے تھے۔ سبرت رائے سہارا سیبی تنازعہ کو بھی ان کی ہی بینچ سن رہی ہے۔11اگست کو ہونے والے بابری مسجدکیس کی سماعت کے لیے تشکیل شدہ اسپیشل بنچ کی وہ قیادت کر رہے ہیں۔