سپریم کورٹ تنازعہ: چیف جسٹس سے ملنے پہنچے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، انتظار کے بعد واپس لوٹے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2018, 12:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ملک کی سب سے بڑی عدالت کے چار جج گزشتہ دن ملک کے سب سے بڑے جج کی شکایت کرنے کے لئے میڈیا کے سامنے آپہنچے ۔ چاروں ججوں نے سپریم کورٹ میں انتظامی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔ جس کے بعد اندرون ملک اتھل پتھل دیکھنے کو ملی۔آج سپریم کورٹ تنازعہ کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم دفتر میں پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا نے آج صبح چیف جسٹس دیپک مشرا سے ملنے کی کوشش کی، لیکن ان کی ملاقات دیپک مشرا سے نہیں ہو پائی۔ جس کے بعد پی ایم او کے پرنسپل سکریٹری نرپیندر کو چیف جسٹس کے گھر کے گیٹ پر انتظار کر کے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔پریس کانفرنس میں جسٹس چلمیشور، جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس مدن بھیم راؤ لوکر اور جسٹس کورین جوزف موجود تھے۔ اس تنازعہ پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے آج پھر کہا ہے کہ یہ تنازعہ حل جائے گا۔چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا سے ان چاروں ججوں نے دو ماہ پہلے ہی سات صفحات کا مکتوب لکھ کر ناراضگی ظاہر کر چکے تھے ۔ ان چاروں کے لکھے مکتوب میں ناراضگی کی وجہ بھی صاف ہوتی ہے۔ جو سب سے بڑی وجہ ہے وہ یہ ہے ۔ججوں کے روسٹر بنانے کا حق یعنی یہ فیصلہ کہ کون جج یا کون سا بنچ کس کیس کی سماعت کرے گا ۔ الزام یہ بھی ہے کہ چیف جسٹس نے باقی سینئر ججوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی پسندکے بنچ کو مقدمات کی سماعت کے لیے منتخب کیا ۔ یعنی ایک طرح سے چیف جسٹس پر من مانی اور جانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مکتوب میں ججوں کی تقرری کے معاملے میں میمورنڈم اور پروسیجر کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا ہے۔میمورنڈم آف پروسیجر کا مطلب یہ ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری کے قوانین و ضوابط ۔ الزام یہ بھی ہے کہ میمورنڈم اور پروسیجر تیار کرنے میں سینئر ججوں کے مشورہ کو نظر انداز کیا گیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...