کشمیر میں طاقت کے استعمال سے کبھی مثبت نتائج پیدا نہیں ہوں گے:پروفیسرسیف الدین سوز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2019, 10:12 PM | ملکی خبریں |

جموں14جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز، نے آج میڈیا کے نام مندرجہ بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ’’ گورنر ستیہ پال مالک نے عہدہ سنبھالتے ہی دعوی کیا تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ براہ راست گفتگو کاراستہ کھولیں گے۔مگرابھی تک وہ ایسا نہیں کر سکے !اب گورنر صاحب کشمیر میں طاقت استعمال کرنے کے حق میں ہیں اور آے دن طاقت کے استعمال کو ہی صحیح مانتے ہیں۔

سابق مرکزی وزیرنے کہاکہ میرے خیال میں گورنر صاحب کو سوچنا چاہیے کہ کیا حکومت ہندکے لیے یہ بات فائدہ مند ہوسکتی ہے کہ وہ ناراض کشمیریوں کو لگاتار دہشت گرد قرار دیتے رہیں گے؟ خود ہندستان کی سول سوسائٹی اور بین الاقوامی راے عامہ کشمیریوں کو دہشت گرد نہیں مان سکتی؟

سابق سینیر (Senior) آرمی افسروں اور آج کے کمانڈروں نے ہندوستان کے اعلے ایوانوں تک اپنی یہ راے پہنچائی ہے کہ کشمیر میں سیاسی مسئلہ حل کرنے کے لیے صرف سیاسی ڈایئلاگ ہی کار آمد ہتھیار ہے۔

پروفیسرسیف الدین سوزنے کہاہے کہ میں لگاتاراس راے کا برملا اظہار کرتا رہا ہوں کہ متحدہ مزاحمتی قیادت (JRL) کے ساتھ جتنا جلد حکومت ہندڈایئلاگ شروع کرے گی اتناہی اس کے لیے بہترہوگا۔یہ قیادت جوبھی حقیقت رکھتی ہے اسی کے ذریعے کشمیر میں گفتگوکاراستہ کھولاجاسکتاہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...