دہلی پولیس خاتون صحافی کو دھمکی معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے: خواتین کمیشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 12:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی خواتین کمیشن نے سینئر صحافی برکھا دت کو ملی مبینہ دھمکی سے منسلک خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے منگل کو دہلی پولیس سے کہا کہ وہ اس معاملے میں تیزی سے جانچ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے دہلی کے پولیس کمشنر انمول پٹنائک کو لکھے گئے خط میں کہاکہ میڈیا میں آئی خبروں سے خواتین کمیشن کو پتہ چلا ہے کہ صحافی برکھا دت کے پاس دھمکی بھرے فون آئے اور سوشل میڈیا میں انہیں پریشان کیا گیا کیونکہ انہوں نے ان کشمیری باشندوں کی مدد پیشکش کی جن کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یہ زور دیا جاتا ہے کہ معاملے میں تیزی سے تحقیقات کی جائیں اورقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔کمیشن کو ای میل یا فیکس کے ذریعے معاملے میں رائے بھی دی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...