غزہ میں زخمی مظاہرین کو اردن منتقل کرنے کی اجازت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 12:15 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس 19مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیلی فوج نے ایک بیان کہا ہے کہ فلسطین کے علاقیغزہ کی پٹی میں مظاہروں کیدوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کے لیے غزہ سے اردن جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردن سے طبی سامان سے لدے ٹرک غزہ بھجوانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ دونوں اقدامات اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی خصوصی درخواست پر کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر 14 مئی کو احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے کیے تھے جن میں کم سے کم 62 فلسطینی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔ یہ قتل عام اس وقت کیا گیا جب امریکا نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی افتتاحی تقریب منعقد کی تھی۔گذشتہ روز غزہ کی پٹی سے اردنی شہریت رکھنے والے تین زخمیوں کو ایمبولینسوں میں اردن منتقل کیا گیا۔قبل ازیں اسرائیل نے 53 ٹن ادویات اور دیگر طبی سامان غزہ کی پٹی کے حوالے کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...