بیت المقدس میں مقدسات کی حفاظت،اردن کا ملازمین کی تعداد بڑھانے کااعلان

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 11:28 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کی حفاظت اور دیکھ بحال کے لیے محکمہ اوقاف کے ملازمین کی تعداد بڑھا کرایک ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اردنی وزیربرائے مذہبی امور  ڈاکٹر وائل عربیات کی زیرصدارت عمان میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اردنی وزارت مذہبی امور کے دیگرعہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حکومت بیت المقدس اسلامی اور مسیحی مقدسات کی حفاظت کے لیے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کرنیکے ساتھ ساتھ انہیں مادی اور معنوی امداد میں بھی اضافہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اس فیصلے پرکب تک عمل درآمد کریں گے۔قبل ازیں ڈاکٹر عربیات نے اردنی پارلیمنٹ میں فلسطین کمیٹی کے چیئرمین یحییٰ السعود سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پرکمیٹی کے ارکان  اور اردنی وزیر کیدرمیان ہونے والی بات چیت میں مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی سازشوں اور اسلامی مقدسات پر حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اردنی وزیر نے فلسطین میں اذان پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ اذان پر پابندی آسمانی مذاہب کی تعلیمات اور نین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...