اردن کے دارالحکومت میں عوامی احتجاج کا سلسلہ ختم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:37 PM | عالمی خبریں |

عمان 8جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اردن میں جنرل سکیورٹی ڈائرکٹریٹ نے جمعرات کی رات ایک اعلان میں بتایا کہ دارالحکومت عمّان میں عوام کی جانب سے جاری احتجاجی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئیں ہیں۔احتجاجی سلسلے کا اختتام پورے ایک ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس دوران مظاہروں میں ٹیکس کا قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ نامزد وزیراعظم عمر الرزاز نے پارلیمنٹ اور انجمنوں کی کونسل کے ساتھ ملاقات کے بعد اس مطالبے کو پورا کرنے کا عزم کیا ہے۔اپنی نامزدگی کے بعد پہلی مرتبہ نمودار ہونے پر الرزاز کا کہنا تھا کہ وہ اردن میں اپوزیشن کی بات کو کھلے دل کے ساتھ سنیں گے۔الرزاز کا یہ موقف پارلیمنٹ کے اسپیکر عاطف طراونہ کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ طراونہ نے الرزاز سے سفارش کی کہ وہ ٹیکس کے قانون میں نئی تبدیلوں کو منسوخ کر دیں۔ اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کی اکثریت ان تبدیلیوں کو مسترد کرتی ہے۔الرزاز نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے جاری مشاورت کے سلسلے میں پارلیمنٹ اور سینیٹ کے اسپیکروں سے ملاقات کی تھی۔ وہ ٹیکس کے قانون کو زیر بحث لانے کے لیے پیشہ ورانہ انجمنوں کے رہ نماؤں سے بھی ملے۔یہ مشاورتیں اور ملاقاتیں اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم کی ہدایات پر ہوئیں جنہوں نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ تمام سیاسی قوتوں ، پیشہ ورانہ انجمنوں اور پارلیمنٹ کے ساتھ جامع بات چیت کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...