اردن، مصر، فلسطین کا اسرائیل سے امن بات چیت بحال کرنے پر زور،تنازع فلسطین حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 4:26 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مشرق وسطیٰ میں دیرپا قیام امن، فلسطین، اسرائیل تنازع کے منصفانہ حل اور دو ریاستی فارمولے پرعمل درآمد پر غور کے لیے سہ فریقی اجلاس ہوا۔مصر، اردن اور فلسطین پر مشتمل تین رکنی گروپ کے وزاراء خارجہ کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں براہ راست مذاکرات کی بحالی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مصری وزیرخارجہ سامح شکری، اردن کے ایمن الصفدی اور فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے شرکت کی۔

قاہرہ میں ہونے والے دوسرے سہ فریقی وزراء خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک اسرائیل کی جانب سے ختم کیے گئے امن مذاکرات کی بحالی کے مطالبے پرقائم ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک مسئلہ فلسطین کے حل نہ ہونے کو خطے میں جاری عدم استحکام کی وجہ قرار دیتے ہیں۔ مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی اس بات پرمتفق ہیں کہ جب تک تنازع فلسطین کا منصفانہ حل نہیں نکالا جاتا اس وقت تک خطے کی عوام امن کیساتھ آگے نہیں بڑھ سکیں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی عمل میں حائل جمود کو ختم کرکے امن بات کا احیاء کیا جائے۔ فلسطینی اور اسرائیل مخصوص ٹائم فریم کے اندر اندر مذاکرات مکمل کریں۔ تمام تنازعات کا جامع حل نکالا جائے اور عالمی قراردادں بالخصوص اقوام متحدہ کے فیصلوں کی روشنی اور 2002ء کے عرب امن فارمولے کے مطابق ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔بیان میں تینوں ملکوں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے قانونی اور تاریخی اسٹیٹس کا احترام کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ تینوں ملکوں نے مشرقی بیت المقدس میں مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے عرب ممالک کی سطح پر رابطے بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...