اردن کا عراقی سرحد پر مرکزی گزرگاہ دو سال بعد پہلی مرتبہ کھول دیاگیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2017, 3:40 PM | خلیجی خبریں |

عمان،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اردن میں حکام نے منگل کے روز اعلان کیا کہ عراق کے ساتھ مرکزی سرحدی گزر گاہ طریبیل کو 2015کے بعد پہلی مرتبہ بدھ کے روز کھول دیاگیا۔ یہ اعلان عراقی افواج کی جانب سے بغداد جانے والے ہائی وے کو داعش تنظیم کے قبضے سے واپس لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔سال 2014 کے موسم گرما میں شدت پسندوں کی جانب سے مغربی سرحد پر تقریبا تمام سرکاری گزر گاہوں پر قبضے کے بعد عراقی افواج 180کلومیٹر طویل سرحد پر طریبیل کی گزرگاہ سے چلی گئی تھیں۔

اس دوران ایک برس تک تجارتی نقل و حرکت جاری رہی یہاں تک کہ جولائی 2015میں عراق نے علاقے پر حملہ کر دیا اور داعش کے عناصر کو اس مالی رقم سے محروم کر دیا جو وہ اردن سے آنے والے سامان پر ٹیکس کے طور پر ٹرک ڈرائیوروں سے وصول کیا کرتے تھے۔ذمے داران کے مطابق سرحد پر کسٹم انتظامات مکمل ہیں اور گزرگاہ سے بغداد تک 550کلومیٹر طویل راستے کو محفوظ بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اردن کے وزیر داخلہ غالب الزعبی نے گزشتہ ہفتے باور کرایا تھا کہ طریبیل کی گزرگاہ کا پھر سے کھولا جانا اردن اور عراق کے لیے بالخصوص اقتصادی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دونوں ممالک کافی عرصے سے اس گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے کے لیے کوشاں تھے۔عراقی فوج نے گزشتہ سال سے اب تک انبار صوبے میں زیادہ تر مرکزی قصبوں کو واپس لے لیا جو داعش تنظیم کے قبضے میں چلے گئے تھے۔ادھر عراق جنوب میں بصرہ کی بندرگاہ کو اردن سے ملانے والے ہائی وے کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس دوران اردن کی العقبہ بندرگاہ کافی عرصے سے یورپ سے آنے والی عراقی درآمدات کے لیے بنیادی راستے کا کام دیتی رہی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...