کاروار:جوئیڈا میں پولس اور فاریسٹ محکمہ کی مشترکہ کارروائی :پانچ لاکھ سے زائد مالیت کی لکڑیاں ضبط ، ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th February 2019, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:09؍فروری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے جوئیڈا میں پولس اور فاریسٹ محکمہ کی مشترکہ کارروائی کرتےہوئے پولس کوارٹرس میں سپلائی کے لئے غیر قانونی طورپر ذخیرہ کردہ پانچ لاکھ روپئے  سے زائد مالیت کی لکڑی ضبط کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کلیدی ملزم جوئیڈا انٹلی جنس پولس کے کانسٹبل فرار ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت اُدئیے بتائی گئی ہے۔ جب کہ انٹلی جنس دستہ کے پولس کانسٹبل گروراج  فرار ملزم بتایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پولس کوارٹرس  کے 4کمروں میں لکڑی کے ڈنڈے سپلائی کے مقصد سے چھپا کر رکھے گئے تھے۔ کارروائی میں ڈی سی آئی بی پولس، جوئیڈا سی پی آئی رمیش ہوگار اور فاریسٹ محکمہ کا عملہ شریک تھا۔ معاملہ کو لےکر ڈی سی آئی بی اور فاریسٹ محکمہ جوئیڈا میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...