جے ڈی ایس باغی اراکین کی دسمبر میں کانگریس میں شمولیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2017, 2:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او نیوز)ریاستی جنتادل (ایس) کے باغی اراکین اسمبلی کیلئے اب جنتادل (ایس) کا دروازہ پوری طرح بند ہوچکا ہے، اسی لئے یہ تمام کے تمام بہت جلد کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ یہ بات آج جنتادل (ایس) رکن اسمبلی ایل بھیمانائک نے بتائی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چند اہم وجوہات کی بنیاد پر جنتادل (ایس) کے آٹھ اراکین اسمبلی نے راجیہ سبھا اور کونسل انتخابات میں کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ دیاتھا، اس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا، اسی لئے ان کے دوبارہ پارٹی میں لوٹنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ پارٹی کے قائدین نے ہی جب دروازے بند کردئے ہیں تو انہیں بھی اپنی سیاسی بقاکیلئے راستے دھونڈنے پڑیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی چلوورایا سوامی، ضمیر احمد خان، اقبال انصاری، ایچ سی بال کرشنا، اکھنڈا سرینواس مورتی اور وہ خود طے کرچکے ہیں کہ کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا اور پارٹی کے دیگر لیڈروں سے ان کی بات چیت بھی ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس میں ان کی شمولیت جلد بازی میں نہیں ہوگی ،بلکہ آئندہ دسمبر میں ممکن ہے کہ وہ جنتادل(ایس) کو خیر باد کہہ کر کانگریس کا حصہ بن جائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔