جوئیڈا پولیس سب انسپکٹر کو اُترکنڑا ایس پی نے کیا معطل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th February 2019, 5:33 PM | ساحلی خبریں |

کاروار12؍فروری (ایس او نیوز) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ونائیک پاٹل نے جوئیڈا کے سب انسپکٹر بی ایم کامبلے کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور دوسری کچھ وجوہات کی بنیاد پر معطل کردیا ہے۔ پتہ چلاہے کہ معطلی کے احکام ضلع ایس پی نے گزشتہ ہفتے ہی جاری کیے تھے۔

سب انسپکٹر کی معطلی کی اصل وجوہات کیا ہیں اس کی تفصیل  تو نہیں بتائی گئی ہے ، البتہ ایس پی ونائیک پاٹل نے یہ بات صاف کردی ہے کہ جوئیڈا کے پولیس کوارٹرز میں غیر قانونی لکڑیاں ضبط کیے جانے کے معاملے سے سب انسپکٹر کامبلے کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اور انہیں کسی دوسرے سبب سے معطل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...