جوئیڈا: انموڈ چک پوسٹ پر 70ہزار روپئے لاگت کی شراب ضبط : دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2018, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:13/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) لاری کے ذریعے غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی 102لیٹر گوا شراب کو ایکسائز عملہ نے جوئیڈا کے انموڈ چک پوسٹ میں ضبط کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

معاملے کولے کر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ناگیندر اور شانت کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضبط کردہ گواشراب کی لاگت 70 ہزار  روپئے بتائی گئی ہے۔ دیررات انموڈ چک پوسٹ پر ایکسائزعملہ  کی طرف سے حسب معمول چکنگ جاری تھی تو ایک لاری میں گوا شراب کو   الکٹرانک کیبل سے ڈھک کر لے جارہی تھی۔ چک پوسٹ پر ایکسائزعملہ لاری کی جانچ کی تو کیبل کے درمیان میں شراب کے ڈبے ہونے کا پتہ چلا۔ ایکسائز دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد شراب کو ضبط کرلیا۔ خیال رہے کہ دو دن پہلے اسی چک پوسٹ پر لاری کے ذریعے مہاراشٹراکو سپلائی کی جارہی 12لاکھ روپیوں کی شراب ضبط کرتے ہوئے دو لوگوں کو گرفتارکیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔