سبھی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں، انہیں مخالفت کے اظہار کی اجازت دیں

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 8:42 PM | ملکی خبریں |

عدم تحمل کے ماحول میں ہندوستانی دورہ کے دوران امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی مودی سرکارکونصیحت
نئی دہلی، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ذات، زبان یا فرقہ سے قطع نظر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی ضرورت پر آج زور دیا اور کہا کہ لوگوں کو جیل میں ڈالے جانے کے خوف کے بغیر مخالفت کے اظہار کی اجازت ہونی چاہیے ۔کیری کا یہ تبصرہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بنگلور میں ملک سے بغاوت کا الزام لگائے جانے کے بعد امریکہ کی طرف سے اظہار کی آزادی کی حمایت میں بولنے کے کچھ دن بعد آیا ہے۔کیری نے یہاں آئی آئی ٹی میں کہاکہ امریکہ اور ہندوستان کو ہمارے جمہوری اقدار پر یقین رکھنا ہو گا اور اس آزادی کو برقرار رکھنا ہو گا جو ہمارے ممالک کی شناخت ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو ہمارے شہریوں کی نسل، زبان یا فرقہ کا خیال کئے بغیر ہمارے سبھی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا ۔کیری نے یہ بات دہشت گردی کی بنیادی وجہ پر حملہ کرنے کی ضرورت پر خطاب کرتے ہوئے کہی اور یہ بھی کہا کہ یہ الگ الگ ممالک میں الگ الگ ہے۔انہوں نے کہا،تاکہ وہ سزا یا انتقام کے خوف یا جیل ہونے کے خوف کے بغیر پرامن طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں ۔انہوں نے حالانکہ نوجوانوں میں مایوسی کے لیے بدعنوانی اور بدانتظامی کو بنیادی وجہ میں سے ایک بتایا۔کیری نے کہاکہ ہمیں مل کر اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، جس سے دہشت گردوں کے لیے فرار کی کوئی جگہ نہ ہو، چھپنے کی کوئی جگہ نہ ہو اور اپنے مستقبل کے منصوبے یا تیاری کے لئے کوئی جگہ نہیں ہو۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیے اور اس کی اصل بنیاد پر ضرب لگانا ضروری ہے۔کیری نے کہا کہ جو سماج اپنے شہریوں کو یکساں موقع نہیں دیتا وہ انہیں ایک ممکنہ انتہا پسند یا دہشت گرد بنا دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس لیے اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ ہمیں ہر مذہب اور فرقے کے درمیان رواداری، منظوری، ہمدردی اور باہمی افہام و تفہیم کے پل تعمیر کرنا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...