گلبرگہ میں جاب میلہ تعلقہ جات کے امیدواران کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 29th March 2017, 8:56 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ملازمت حاسل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ جاب میلوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ کیوں کہ ان جاب میلوں میں کئیؤ ایک کمپنیاں اچھے امیدواروں کے انتخاب کے لئے ایک جگہ جمع ہوجاتی ہیں۔ اس خیال کا اظہار گورنمینٹ کالج گلبرگہ کی سیکریٹری محترمہ ڈاکٹر اندومتی پاٹل نے گلبرگہ میں جاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ یہ جاب میلہ گلبرگہ میں گورنیمینٹ کالج گلبرگہ کی جانب سے منعقدکیاگیاتھا۔گورنمینٹ کالج گلبرگہ کے  پیر کے دن منعقدہ جاب میلہ میں ہاسپیٹ، جیورگی، چیتاپور، کملاپور، مہاگاؤں کراس، اورسیڑم وغیرہ سے تعلق رکھنے والے امیدواران جمع ہوئے تھے۔ بی اے،   بی ایس سی، بی کام،  بی بی ایم اوردیگرڈگریاں رکھنے والے امیدواروں کے لئے اس جاب میلہ میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیاگیاتھا۔HCL, INTELNET,G7TECHNOLOGY,,COTEX,,HGS, DIGIKAL  اور دیگر کمپنیاں ا س جاب میلہ میں شریک تھیں۔ ان کمپنیوں نے میلہ کے دوران امیدواروں کو ملازمت پر رکھنے کا عمل شروع کردیا۔ پری یویورسٹی کالجوں کے طالب علم بھی اس میلہ میں ملازمتیں حاصل کرنے کے لئے شریک تھے لیکن مختلف کمپنیوں نے انھیں یہ سمجھایا کہ وہ پہلے اپنی ڈگری مکمل کرلیں اور اس کے بعد ملازمت کے لئے کوشش کریں، ورنہ ایک بار ملازمت شروع ہوجانے کے بعد تعلیم کی تکمیل ناممکن ہوجاتی ہے۔ ملازمتوں پر بھرتی رہنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف امتحانی نشانات کو ہی نہیں دیکھتے بلکہ امیدوار کی انگریزی میں مہارت اور اس کے اندر اعتماد و یقین کے جذبہ کو بھی دیکھتے ہیں۔ کالج پرنسپل نندگی راج پا نے جلسہ کی صدارت کی۔ شیو لنگ اپا پاتل، وجئے کمار ہیبالکر، بھیم راؤ، مہانتیش و دؤیگر اس جلسہ میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...