جے این یو اور ’اسلامی دہشت گردی‘ کا نصاب .........از: فیصل فاروق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2018, 6:09 PM | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دائیں بازو کی آنکھوں میں کھٹکنے والی عالمی شہرت یافتہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ’اسلامی دہشت گردی‘ پر مبنی مضمون شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جسے لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں جے این یو کی ۱۴۵/ویں اکیڈ مک کونسل کی میٹنگ کے دوران نیشنل سیکورٹی کونسل کے قیام کی ایک تجویز کو منظوری دی ہے جس کے تحت نکسل واد، سائبر کرائم کے ساتھ ہی ساتھ نام نہاد اسلامی دہشت گردی پر مبنی مضمون بھی شروع کیا جائے گا۔

تعلیمی تناظر میں اس مضمون کی حیثیت اسلاموفوبیا سے زیادہ کی نہیں ہے۔ جے این یو طلبہ یونین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ مذہبِ اسلام امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔ لہٰذا دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا ایک گھناؤنی سازش اور مذہب اسلام کی توہین ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ہندوستان ایک کثیر مذہبی ملک ہے جہاں تمام عقائد کے لوگ رہتے ہیں۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ لیکن دہشت گردی کو ابھی تک واضح نہیں کیا جا سکا ہے، یہاں تک کہ اقوام متحدہ بھی دہشت گردی کی کسی بھی تعریف پر متفق نہیں ہے۔

خوش آئند پہلو یہ ہے کہ دہلی اقلیتی کمیشن نے بغیر وقت برباد کئے اکیڈمک کونسل کو نوٹس بھیج کر پوچھا کہ کیا اس نے اس کورس کو شروع کرنے کے ممکنہ مضمرات کا جائزہ لیا ہے؟ اس کے تحت کیا مضامین پڑھائیں جائیں گے؟ اس کا متن کیا ہو گا؟ اسے کون لوگ پڑھائیں گے؟ اس کے ماہرین کون ہوں گے؟ دہلی اقلیتی کمیشن سربراہ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ اکیڈیمک نہیں، سیاسی ہے۔ اگر اسلام کو دہشت گردی سے جوڑیں گے تو جے این یو سے اس طرح کی تعلیم سے بچے کیا سیکھ کر باہر آئیں گے۔ اس سے سیدھے طور پر اقلیتوں کی شبیہ اور ان کے مفاد کو نقصان پہنچے گا۔

اس ضمن میں معروف عالم دین و کشن گنج سے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی کا بیان بہت اہم ہے کہ جواہرلال یونیورسٹی ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں معیاری تعلیم و ریسرچ اوراپنی مخصوص سیکولر شناخت کی وجہ سے جانی پہچانی جاتی ہے جہاں دنیا بھر کے مختلف مذاہب کے ماننے والے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے ۔ ایسے میں اگر وہاں 'اسلامی دہشت گردی' کے نام سے کوئی مخصوص نصاب تیار کیا جاتا ہے تو اس سے مسلم طلبہ کو نفسیاتی طور پر شدید چوٹ پہنچے گی اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرنے لگیں گے۔

جس طرح سے ملک کے معروف تعلیمی اداروں جے این یو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بنارس ہندو یونیورسٹی وغیرہ پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اس پر دانشور طبقہ کو آواز بلند کرنی چاہئے، ظلم و زیادتی کے خلاف خاموشی اختیار کرنا مناسب نہیں ہے۔ پروفیسر حضرات حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ ایسے کسی بھی کورس شروع کرنے کی تجویز کو واپس لے جس سے ملک کی اتحاد اور سالمیت کو سنگین نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔