جنتکل کانکنی معاملہ: جانچ کیلئے کمار سوامی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو حاضر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th May 2017, 1:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/مئی(ایس او نیوز) جنتکل غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد آج سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتادل (ایس) صدر ایچ ڈی کمار سوامی اس معاملے کی جانچ کیلئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے حاضر ہوئے۔اس گھپلے کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کمار سوامی کو سمن جاری کرتے ہوئے حاضری کی ہدایت دی تھی۔اس کے مطابق کمار سوامی آج دوپہر 3-30 بجے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو حاضر ہوئے۔ اور جانچ کا سامنا کیا۔ کمار سوامی نے کل یہ الزام لگایا تھاکہ انہیں سیاسی طور پر ختم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ سدرامیا اس معاملے کو طول دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیاسی طور پر آنے والے دنوں میں اس کا جواب دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...