پلوامہ میں پی ڈی پی لیڈر کی دہشت گردانہ حملے میں موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2017, 10:47 AM | ملکی خبریں |

پلوامہ،24؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد انہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے پی ڈی پی کے لیڈر عبدالغنی کی اسپتا ل میں موت ہو گئی ہے، وہ پی ڈی پی لیڈروں سے ملاقات کرنے سری نگر جا رہے تھے، اسی دوران ان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی۔پیر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے روہمو گاؤں میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے عبدالغنی پر فائرنگ کی تھی ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔قابلِ ذکرہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی لیڈر پر ہوا یہ تیسرا حملہ ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں دہشت گردوں نے راج پورہ علاقے کے قصبایر علاقے میں فائرنگ کی تھی،اس حملے میں 45سالہ پی ڈی پی کارکن بشیر احمد ڈار اور ان کے رشتہ دار الطاف احمد ڈار کو گولیاں لگی تھی، دونوں لوگوں کو شدید حالت میں پلوامہ اسپتا ل میں داخل کرایا گیا، بشیر کو ڈاکٹروں نے فورا مردہ قرار دے دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے وادی میں مسلسل کشیدگی جیسے حالات ہیں، حال ہی میں ہوئے سری نگر ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں 8شہری ہلاک ہو گئے تھے۔تشدد کی وجہ سے صرف 7.14فیصدپولنگ ہی ہو پائی تھی ۔اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخاب کو ٹالنا پڑا تھا۔اس دوران سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک وائرل ہو رہے تشدد کے ویڈیو نے آگ میں گھی کا کام کیا۔سیکورٹی فورسز کے ذریعہ ایک نوجوان کو گاڑی سے باندھ کر گھمانے کے ویڈیو سے لوگوں میں شدید ناراضگی ہے، اس سے پہلے ایک سی آر پی ایف جوان کے ساتھ بدسلوکی کے ویڈیو سے خاصا ہنگامہ ہوا تھا۔ایک اور تازہ ویڈیو میں فوجیوں کو ایک نوجوان کو پیٹتے دکھایا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...