سری نگر :مسلح تصادم، ایک ایس او جی اہلکار ہلاک اور 4 دیگر زخمی، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 9:35 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقہ میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اہلکار شامل ہیں۔ طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران ہوا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق علاقہ میں موجود جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مفرور جنگجوؤں میں سے ایک کو گولی لگی ہوئی ہے۔ ریاستی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جنگجوؤں کے دو ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضلع سری نگر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ ریاستی پولیس نے مہلوک ایس او جی اہلکار کی شناخت سلیکشن گریڈکانسٹیبل پرویز احمد کی حیثیت سے کی ہے۔وہ ضلع راجوری کے بدھل نامی علاقہ کا رہنے والا تھا۔

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ’ہم بتہ مالو میں شہید ہونے والے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل پرویز احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اس نازک مرحلے پر پرویز احمد کے کنبے کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا ’بتہ مالو میں جاری آپریشن کے دوران جنگجوؤں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا ہے۔ دو ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تلاشی آپریشن جاری ہے‘۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’بتہ مالو سری نگر میں ایک ٹھکانے پر جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ اس میں ایس او جی کا ایک اہلکار شہید جبکہ جموں وکشمیر پولیس کا ایک اور سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہوئے۔ آپریشن جاری ہے‘۔
 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...